Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال             مسافر کو کس صورت میں چار رکعت فرض پڑھنا ضروری ہے؟

جواب   مسافر جبکہ مقیم کی اِقتدا کرے تو اس کو چار رکعت فرض  پڑھنا ضروری ہے۔([1])

جمعہ

سوال   وہ کونسا دن ہے جس کو بروزِ قیامت دُلہن کی طرح اُٹھایا جائے گا؟

جواب   جمعہ کا دن۔([2])

سوال   جمعہ نہ پڑھنے والوں کے لئے کیا  وعید ہے؟  

جواب   سَرْوَرِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: لوگ جمعہ چھوڑنے سے باز آئیں ورنہ اللہ تعالٰی ان کے دلوں پر مُہر کردے گا پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔([3])

سوال   یومِ جمعہ میں  وہ مختصر گھڑی کونسی ہے جس میں بھلائی مانگنے والے مسلمان کو ضرور دیا جاتا ہے۔

جواب   اس بارے میں اَکابِر مُحَقِّقِین علماء اور کثیر اَئمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام  کے نزدیک راجح اور قوی قول دو ہیں: (1) وہ روزِ جمعہ کی آخری ساعت یعنی غروبِ آفتاب سے کچھ پہلے کا وقت ہے۔(2)جب امام منبر پر بیٹھے اس وقت سے فرضِ جمعہ کے سلام تک۔البتہ امام کے منبر پر آنے کے بعد سے فرضِ جمعہ کاسلام پھیرنے تک کسی بھی قسم کا کلام منع ہونے کی وجہ سے دعا فقط دل سے کی جاسکتی ہے۔([4])

سوال   دورانِ خطبہ کھانے  پینے یا بات چیت کرنے  کا کیا حکم ہے؟

جواب   خطبہ کے دوران کھانا پینا،  بات کرنا،  سُبْحٰنَ اللہ کہنا ،  سلام کا جواب دینا یا نیکی کی بات بتانا حرام ہے۔([5])

سوال   خطبہ کی آواز نہ پہنچتی ہوتو کیا حکم ہے؟

جواب   جس تک خطبہ کی آواز نہ پہنچتی ہو وہ بھی خاموش رہے۔([6])

سوال   کیاخاموشی کے علاوہ خطبہ  سننے کے کچھ اوربھی آداب ہیں ؟

جواب   خطبہ کے وقت صرف زبان سے خاموشی کافی نہیں بلکہ سکون و اِطمینان سے بیٹھنا بھی ضروری ہے، کنکر پتھروں سے کھیلنا بھی ممنوع ہے۔ علماء فرماتے ہیں

 کہ خطبہ کے وقت دامن یا پنکھے سے ہوا کرنا بھی منع ہے اگرچہ گرمی ہو، اس وقت ہَمہ تَن خطبہ کی طرف مُتَوَجِّہ ہونا ضروری ہے۔([7])

سوال   پہلاخطبہ ہاتھ باندھ کراور دوسرا زانوؤں پرہاتھ  رکھ کرسننے کا کیا اجر ہے؟

جواب   بزرگانِ دِین فرماتے ہیں کہ دوزانو بیٹھ کر خطبہ سُنے،  پہلے خطبہ میں ہاتھ باندھے اور دوسرے میں زانوؤں پر ہاتھ رکھے تو اِنْ شَآءَاللهعَزَّ وَجَلَّ دو رکعت کا ثواب ملے گا ۔([8])

سوال   جمعہ کے دن مسجد آنے والے کن افراد کا نام فرشتے نہیں لکھتے؟

جواب   جب جمعہ کا دن آتا ہے فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوجاتے ہیں اور جلدی آنے والوں کا نام  لکھتے ہیں ۔پھرجب امام خطبہ کے لیے منبر پر آتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفتر لپیٹ کر انسانوں کے ساتھ خطبہ سننے لگتے ہیں، اب جو اس وقت آئے گا نہ اس کا نام ان کے دفتر میں لکھا جائے گا نہ اسے جلد آنے کا ثواب ملے گا۔([9])

سوال   حضورنبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے کتنے جمعہ ادا فرمائے؟

جواب   حضورنبیٔ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے تقریبًا پانچ سو جمعے پڑھے ہیں کیونکہ جمعہ بعدِ ہجرت شروع ہوا جس کے بعدآپ کی ظاہری زندگی مبارک  دس سال رہی، اس عرصہ میں جمعے اتنے ہی ہوتے ہیں۔([10])

سوال   وہ کونسی نماز ہے جسے اداکرنافرضِ عَین ہے مگراس کی قضا پڑھنا حرام ہے؟

جواب   وہ نمازِ جمعہ ہے کہ جس کا پڑھنا فرضِ عَین ہے لیکن اگر وہ چھوٹ جائے تو اس کی قضاء پڑھنا حرام ہے بلکہ اُس کی قضا کی جگہ وہ ظہر پڑھے گا۔([11])

سوال   کیا سُستی کے سبب جمعہ میں دیر سے پہنچنے والے کا جمعہ ہوجائے گا؟

 



3   فتاوی ھندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر، ومما یتصل بذلک    الخ، ۱/۱۴۲۔

4   در منثور، پ۲۸،  الجمعۃ، تحت الآیۃ: ۹، ۸/۱۵۶۔

5   مسلم، کتاب الجمعۃ، باب التغلیظ فی ترک الجمعۃ، ص ۴۳۰، حدیث: ۸۶۵۔

1   فضائلِ دعا، ص ۱۱۶تا۱۱۹، ملخصاً۔

2   در مختار، کتاب الصلاۃ، باب الجمعۃ، ۳/۳۹۔

3   تبیین الحقائق، کتاب الصلاۃ، ۱/۳۴۰۔

1   مراٰۃ المناجیح ، ۲/۳۳۵۔

2   مراٰۃ المناجیح ، ۲/۳۳۸۔

3   بخاری، کتاب الجمعۃ، باب الاستماع الی الخطبۃ، ۱/۳۱۹، حدیث: ۹۲۹۔مرآۃ المناجیح ، ۲/ ۳۳۵۔

1   اشعۃ اللمعات، کتاب الصلاۃ، باب الخطبۃ والصلاۃ، الفصل الثالث، ۱/۶۳۱۔

2   الاشباہ والنظائر، الفن الرابع، کتاب الصلاۃ، ص ۳۴۲۔



Total Pages: 99

Go To