Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال     کن اَیّام میں  غسل کرنا سنت ہے؟

جواب جمعہ، عیدُ الفطر، بقر عید ، عَرفہ کے دن (یعنی 9 ذوالحجۃ الحرام)اور اِحرام باندھتے وقت نہانا سنّت ہے ۔([1])

سوال     کن مواقِع پر غسل کرنا مُستَحب ہے؟

جواب (1)وقوفِ عَرَفات(2)وقوفِ مُزدلفہ(3)حاضریِ حرم (4)حاضریِ سرکارِ اعظم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ (5)دُخولِ مِنیٰ (6)جمروں پرکنکریاں مارنے کے لئے تینوں دن (7)شبِ بَراء ت (8)شبِ قدر (9) طواف(10)عَرَفہ کی رات (11) مجلسِ میلاد شریف (12)دیگر مجالسِ خیرمیں حاضری کےلئے (13)مُردہ نہلانے کے بعد (14)مجنون کو جنون جانے کے بعد (15)غشی سے اِفاقہ کے بعد۔([2])

تَیَمُّم

سوال     قراٰنِ پاک میں تیمم کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب     قراٰنِ پاک میں ارشاد ہوا: (وَ اِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوْاؕ-وَ اِنْ كُنْتُمْ مَّرْضٰۤى اَوْ عَلٰى سَفَرٍ اَوْ جَآءَ اَحَدٌ مِّنْكُمْمِّنَ الْغَآىٕطِ اَوْ لٰمَسْتُمُ النِّسَآءَ فَلَمْ تَجِدُوْا مَآءً فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا فَامْسَحُوْا بِوُجُوْهِكُمْ وَ اَیْدِیْكُمْ مِّنْهُؕ  ) (پ۶، المائدۃ: ۶) ترجمۂ کنزالایمان: اور اگر تم بیماریا سفر میں ہو یا تم میں کوئی قضائے حاجت سے آیایا تم نے عورتوں سے صحبت کی اور ان صورتوں میں پانی نہ پایا تو پاک مٹی سے تیمّم کرو تو اپنے منھ اور ہاتھوں کا اس سے مسح کرو۔

 

سوال  حدیثِ پاک میں تیمم کے مُتعلِّق کیا  آیا ہے ؟

جواب             نبیٔ پاک  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ”پاک مٹی مسلمان کا وُضو ہے اگرچہ دس برس پانی نہ پائے۔“([3])

سوال             تیمم کا حکم کب اور کس مقام پر نازل ہوا؟

جواب             تیمم کا حکم ہجرت کے پانچویں سال  مقامِ بَیداء یا ذاتُ الْجَیش میں نازل ہوا۔([4])

سوال             آیت ِتیمم کو کس کی برکت کہا گیا؟

جواب             حضرت سَیِّدنا صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی آل کی۔([5])

 سوال            تیمم کے کتنے اور کون کونسے فرائض ہیں ؟

جواب             تیمم میں تین فرائض ہیں: (1)نیت (2)سارے منہ پر ہاتھ پھیرنا (3) دونوں ہاتھ کا کہنیوں سمیت مَسح کرنا ۔([6])

سوال             تیمم کی کتنی اور کون کونسی سنتیں ہیں ؟

جواب             تیمم کی دس سنتیں ہیں: (1)بِسْمِ اللہ شریف کہنا (2)ہاتھوں کو زمین پر مارنا (3)زمین پر ہاتھ مار کر لَوٹ دینا (یعنی آگے بڑھانا اور پیچھے لانا )(4)انگلیاں کھلی ہوئی رکھنا (5)ہاتھوں کو جھاڑ لینا (6)پہلے منہ پھر ہاتھوں کا مَسح کرنا (7)دونوں کا مسح پے درپے ہونا (8)پہلے سیدھے پھر الٹے ہاتھ کا مسح کرنا (9)داڑھی کا خِلال کرنا (10)انگلیوں کا خلال کرنا جبکہ غُبار پہنچ گیا ہو۔([7])

سوال             کس صورت میں انگلیوں کا خلال کرنا فرض ہے؟

جواب             اگر (انگلیوں میں )غبار نہ ہو تو خلال فرض ہے۔([8])

سوال             تیمم کس چیز سے کرنا جائز ہے ؟

جواب             جو چیز آ گ سے جل کر نہ راکھ ہوتی ہے نہ پگھلتی ہے نہ نرم ہوتی ہے وہ زمین کی جنس (یعنی قسم )سے ہے اس سے تیمم جائز ہے ۔([9])

سوال             تیمم کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب             جن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا غُسل فرض ہو جاتا ہے ان سے تیمم بھی ٹوٹ جاتا ہے اور پانی پر قادر ہونے سے بھی تیمم ٹوٹ جاتا ہے۔([10])

سوال             وضو اور غسل کے تیمم میں کیا فرق ہے؟

جواب             وضو اور غسل دونوں کے تیمم کا ایک ہی طریقہ ہے۔([11])

 



2   فتاوی ھندیۃ، الباب الثالث، الفصل الاول، ۱/۱۶۔

3   بہارِشریعت ، حصہ۱، ١/۳۲۴-۳۲۵، در مختار ورد المحتار، ۱/۳۴۱-۳۴۳۔

1   مسند احمد، ۸/ ۸۶، حدیث:۲۱۴۲۹۔

2   بخاری، کتاب التیمم، باب التیمم، ۱/۱۳۳، حدیث:۳۳۴ ۔سیرتِ مصطفیٰ، ص۳۲۰۔

3   بخاری، کتاب التیمم، باب التیمم، ۱/۱۳۳، حدیث:۳۳۴۔

4   بہارِ شریعت، حصہ۲، ۱/۳۵۳-۳۵۵۔

1   بہارِشریعت، حصہ۲، ۱/۳۵۶۔

2   بہارِ شریعت، حصہ ۲، ۱/۳۵۶۔

3   فتاوی ھندیۃ، کتاب الطھارۃ، الباب الرابع فی التیمم، الفصل الاول، ۱/۲۶۔

4   فتاوی ھندیۃ، کتاب الطھارۃ، الباب الرابع فی التیمم، الفصل الثانی، ۱/۲۹۔

1   جوھرۃ النیرۃ، کتاب الطہارۃ، باب التیمم، ص۲۸۔



Total Pages: 99

Go To