Book Name:Dilchasp Malomaat Sawalan Jawaaban Part 01

سوال    وَسْوَسَہ اور اِلہام میں کیا فرق ہے؟

جواب     برے خیالات، فاسِد فکر کو وسوسہ کہتے ہیں اور اچھے خیالات کو اِلہام۔وسوسہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، اِلہام رب عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف سے۔([1])

سوال    کیا اولیائے کرام کو بھی عِلِم غیب عطا ہوتا ہے ؟

جواب     جی ہاں!  اولیائے کرام کو بھی عِلِم غیب عطا ہوتا ہےمگر اَنبیاء کے واسطے سے۔([2])

سوال    کیا کسی جاہل ،  بے علم شخص کو ولایت مل سکتی ہے ؟

جواب     جی نہیں !  ولایت بے علم کو نہیں ملتی(بلکہ اس کے لئے علم ضروری ہے )خواہ علم بطورِ ظاہر حاصل کیا ہو،  یا اس مرتبہ پر پہنچنے سے پیشتر اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے اس پر علوم مُنْکَشِف کر دئیے ہوں۔([3])

سوال    سب سے افضل اولیائے کرام کس امت کے ہیں ؟

جواب     سب سے افضل اولیائے کرام حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی اُمَّت کے ہیں ۔([4])

سوال    کیا کوئی ولی  اَحکامِ شَرعِیہ کی پابندی سے  آزاد  ہوسکتا ہے ؟

جواب   جی نہیں ، کوئی ولی کیسا ہی عظیم ہواَحکامِ شَرعِیہ کی پابندی سے سُبُکْدوش نہیں ہوسکتا ۔([5])

طہارت

سوال   قراٰن ِپاک کی روشنی میں طہارت کی اَہمیت بیان کریں؟

جواب   پاکیزگی اور پاکیزہ لوگ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو پسند ہیں چنانچہ ارشاد ہوتا ہے: (وَاللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ(۱۰۸))(پ۱۱، التوبۃ: ۱۰۸)ترجمۂ کنز الایمان: ’’ اورستھرے اللہ کو پیارے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ناپاکی کو اتنا ناپسند کیا گیا کہ بغیر وضو قرآنِ پاک کو ہاتھ تک لگانے سے منع فرمادیاگیا، چنانچہ ارشادہوا: (لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ(۷۹)) (پ۲۷، الواقعۃ: ۷۹)ترجمۂ کنزالایمان: ’’ اسے نہ چھوئیں مگر باوضو۔ ‘‘

سوال             پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے طہارت کی اہمیت سے مُتعلِّق کیا ارشاد فرمایا؟

جواب   فرمایا: ”طہارت نِصف ایمان ہے۔“([6])

سوال             وہ طہارت جو نَماز کی شَرط ہے اس سے کیا مراد ہے  ؟

جواب   اس سے مراد  یہ ہے کہ نمازی کا بدن، اس کے کپڑے اور وہ جگہ جہاں نماز پڑھنی ہے نَجاست سے پاک  ہو ۔([7])

سوال             طہارت کی کتنی قسمیں ہیں ؟

جواب   طہارت کی دو قسمیں ہیں: (1) طہارتِ صُغریٰ (2) طہارتِ کُبریٰ۔ طہارتِ صُغریٰ سے مراد وضو اور طہارتِ کُبریٰ سے مراد غسل ہے ۔([8])

سوال             طہارت کے بغیر نَماز پڑھنے والے  کاکیا حکم ہے؟

جواب   بِلاعذر جان بوجھ  کربغیر طہارت کے نماز پڑھنا کُفر ہے جبکہ اسے جائز سمجھے یا اِستِہزاءً (یعنی  مذاق اُڑاتے ہوئے) یہ فعل کرے۔([9])

سوال             مچھلی ،  مچھر یا مکھی وغیرہ کا خون اگر کپڑوں پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

جواب   مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اورکھٹمل اور مچھر کا خون اورخچر اور گدھے کا لُعاب اور پسینہ پاک ہے۔([10])

سوال             بلی اگر پانی میں منہ ڈال دے تو اس پانی کا کیا حکم ہے؟

جواب   گھر میں رہنے والے جانور جیسے بلّی، چوہا،  سانپ،  چھپکلی کا جھوٹا مکروہ ہے۔([11])

سوال             کتے کا لُعاب کیا حکم رکھتاہے؟

جواب   کتے کا لُعاب ناپاک ہے۔([12])

 



2   مراٰۃ المناجیح، ۱/۸۱۔

3   روح البیان، پ ۲۹،   الجن، تحت الآیة: ۲۷، ۱۰/۲۰۱۔

 ارشاد الساری،  کتاب التفسیر، سورۃ الرعد، تحت الحدیث: ۴۶۹۷، ۱۰/۳۶۹۔

4   بہارِ شریعت، حصہ۱، ۱/۲۶۴۔

5   الیواقیت والجواھر، المبحث السابع والاربعون، الجزء الثانی، ص۳۴۸ ۔

1   بہارِ شریعت، حصہ ۱، ۱/۲۶۶۔

2   مسلم، کتاب الطھارۃ، باب فضل الوضوء، ص۱۴۰، حدیث:۲۲۳۔

3   شرح وقایة، کتاب الصلٰوة، باب شروط الصلٰوة، الجزء ۱/۱۵۶۔

1   بہارِ شریعت، حصہ۲،  ۱/۲۸۲۔

2   منح الروض الازھر ، ص۱۷۲ ۔

3   بہار شریعت ، حصہ ۲، ۱/۳۹۲۔

4   فتاوی ھندیۃ، کتاب الطھارۃ، الباب الثالث فی المیاہ، الفصل الثانی، ۱/ ۲۴۔رد المحتار، کتاب الطھارۃ، باب المیاہ،

فصل فی البئر، مطلب فی السؤر، ۱/ ۴۲۶۔

5   رد المحتار، کتاب الطھارۃ، مطلب فی السؤر،  ۱/۴۲۵۔



Total Pages: 99

Go To