We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Yateem kisay kehtay hain?

تین تین سال یا اس سے بھی زیادہ مُدَّت تک اپنے گھر سے غائب رہا مگر باوُجُود اس طویل غیر حاضری کے وہ اپنے گھر کو نہیں بھولتا اور اپنی ثباتِ عقل ،قُوَّتِ حافِظہ اور کششِ گھر پر برابر قائم رہتا ہے اور جب کبھی اسے  موقع ملتا ہے اُڑ کر اپنے   گھر آجاتا ہے۔مزید فرماتے ہیں:اگر کسی شخص کے اَعْضاء شل ہوجائیں یا لَقْوہ ، فالج کا اَثر ہو جائے تو ایسے شخص کو کسی ایسی جگہ جہاں کبوتر رہتے ہوں وہاں یا کبوتر کے قریب رہنا مفید ہے ،یہ کبوتر کی عجیب و غریب خاصیّت ہے ،اس کے علاوہ ایسےشخص کے لیے اس کا گوشت بھی فائدہ مند ہے۔(1)  

کبوتر کا گوشت حلال ہے

سُوال:کبوتر کا گوشت کھانا حلال ہے یا حرام؟

جواب:کبوتر حلال پرندوں میں سے ہے۔فقہائے کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام نے اونچا اُڑنے والے حلال پرندوں میں کبوتر اور چڑیا  کا بھی ذکر فرمایا ہے۔(2) لہٰذا اس کا گوشت کھانے میں کسی قسم کی کراہت نہیں میرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت کی بارگاہ میں سوال ہوا کہ ”کبوتر کے کھانے میں کسی قسم کی کراہت ہے؟“تو آپرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے جواباً اِرشاد فرمایا :کچھ نہیں ۔(3)

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

1…… حَیاةُ الْحَیوان الْکُبْریٰ ،الحمام،۱/۳۶۵-۳۷۲   ملخصاً

2…… بَحْرُالرّائِق ،کتاب الطھارة ، باب الانجاس ،۱/۴۰۰  ملخصاً

3…… فتاویٰ رضویہ ،۲۰/۳۲۱ ماخوذاً 

 



Total Pages: 28

Go To