We have moved all non-book items like Speeches, Madani Pearls, Pamphlets, Catalogs etc. in "Pamphlet Library"

Book Name:Yateem kisay kehtay hain?

شَرَفًا وَّ تَعْظِیْماً    میں حرمِ کعبۂ مُشرَّ فہ کی زمین پر اُترا اور دیکھ لیا کہ پانی زمینِ حرم سے ختم ہو چکا ہے اور سُرخ رنگ کی

مٹی ظاہِر ہو گئی ہے۔ کبوتر کے دونوں پاؤں سُرخ مٹی سے رنگین ہو گئے اور وہ اسی حالت میں حضرتِ سیِّدُنا نوح عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے پاس واپس آ گیا اور عرض کی: یَا نَبِیَّ  اللّٰہ! میرے لیے یہ بات خوشی کا باعث ہو گی کہ آپ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   میرے گلے میں خوبصورت ہار پہنا دیجیے اور میرے پاؤں سُرخ فرما دیجیےاور مجھے زمینِ حرم میں رہائش کا شرف بخش دیجیے۔حضرتِ سیِّدُنا نوح عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے کبوتر کی چونچ اور گردن پر دستِ شَفْقَت پھیرا،اسے  ہار  پہنایا،اس کے پاؤں کو سرخی عطافرمائی، اس کے لیے اور اس کی اولاد کے لیے برکت کی دُعا مانگی۔(1)

کبوتر کی خاص عادات وصفات

سُوال:کبوتر کی کچھ خاص عادات بیان فرما دیجیے۔

جواب:حضرتِ سیِّدُنا علّامہ کمال الدین الدمیری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں: کبوتر کی خاص عادت یہ ہے کہ اگر اس کو ایک ہزار میل کے فاصلے سے بھی چھوڑا جائے تو یہ اُڑ کر اپنے گھر پَہُنچ جاتا ہے نیز دُور دراز ملکوں سے خبریں  لاتا  اور لے جاتا ہے اور یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ اگرکبھی کسی کا پالتو کبوتر اور کسی جگہ پکڑا گیا اور

مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ

1…… تَفْسِیرصَاوی ، پ۱۲،ھود ، تحت الآیة: ۴۸ ،۳/۹۱۶  مُلَخصاً 


 

 



Total Pages: 28

Go To