Book Name:Khof e Khuda عزوجل

اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔

اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  ‘‘

        پیارے اسلامی بھائیو!جس مدنی مقصد کو آپ نے اجتماع میں شرکت کی برکت سے اپنایا تھا اس مقصد کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ یہ ہے کہ اپنی اصلاح کے لئے امیر ِ اہل ِ سنت ، بانیٔ دعوت ِ اسلامی ، شیخ ِ طریقت ، عالم باعمل ، یادگار ِ اسلاف حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل کیجئے[1]؎، مدنی انعامات کارسالہ آپ کو مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے بآسانی ہدیۃً مل جائے گا ، اس کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد آپ اس نتیجے پرپہنچیں گے کہ یہ دراصل خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ   تَعَالٰی  کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔مدنی انعامات کے سلسلے میں درکار وضاحت کے لئے ’’مدنی تحفہ ‘‘نامی رسالہ بھی مکتبۃ المدینہ سے حاصل فرمالیں ۔ ان انعامات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ اس رسالے کو پر کیجئے (یہ بھی ایک مدنی انعام ہے ) اور ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے علاقے کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔

         اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے سلسلے میں دعوت ِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے لئے سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں شرکت بھی بے حد ضروری ہے ۔ اپنی روزمرہ کی دنیاوی مصروفیات ترک کرکے اپنے گھر والوں اور فکرِآخرت سے غافل کردینے والے دوستوں کی صحبت چھوڑ کر جب ہم ان قافلوں میں سفر کریں گے تو ان قافلوں میں سفر کے دوران ہمیں اپنے طرزِزندگی پر دیانت دارانہ غوروفکر کا موقع میسر آئے گا ، اپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش دل میں پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گناہوں کے ارتکاب پر ندامت محسوس ہوگی ، ان گناہوں کی ملنے والی سزاؤں کا تصور کر کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے ، دوسری طرف اپنی ناتوانی وبے کسی کا احساس دامن گیر ہوگااوراگر دل زندہ ہوا توخوفِ خدا کے سبب آنکھوں سے بے اختیار آنسوچھلک کررخساروں پر بہنے لگیں گے۔

        پیارے اسلامی بھائیو!ان مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ زبان سے درود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوت قرآن ، حمد ِ الٰہی اور نعت ِرسول صَلَّی اللہُ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عادی بن جائے گی ، دنیا کی محبت سے ڈوبا ہوا دل آخرت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ، اغیار کی وضع قطع پر اِترانے والا جسم اپنے پیارے آقا صَلَّی اللہُ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنتوں کا آئینہ دار بن جائے گا ، غیروں کے طریقوں کو چھوڑ کر اسلاف ِ کرام رحمھم اللہ کے نقش ِ قدم پر چلنے کی تڑپ نصیب ہوگی ، یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کی خواہش دم توڑ دے گی اور مکۃ المکرمہ ومدینۃ المنورہ کے مقدس سفر کی تمنا نصیب ہوگی ، وقت کی دولت کو محض دنیا کمانے کے لئے صرف کرنے کی بجائے اپنی آخرت کی بہتری کے لئے خدمت ِ دین میں صرف کرنے کا شعور نصیب ہوگا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ

         اللہ  عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں اپنا خوف اور اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللہُ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا عشق عطا فرمائے اور اسے ہمارے لئے ذریعۂ نجات بنائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ       

ماخذ ومراجع

  (۱ القرآن الحکیم مطبوعۃ دارالعلوم امجدیہ کراچی …

  (۲تفسیر الدر المنثور مطبوعۃ داراحیاء التراث العربی

  (۳صحیح البخاری مطبوعۃ دار احیاء التراث العربی بیروت

  (۴صحیح مسلم مطبوعۃ داراحیاء التراث العربی بیروت

  (۵جامع الترمذی مطبوعۃ دار الفکر بیروت

  (۶سنن ابن ماجہ مطبوعۃ دارالمعرفۃ بیروت

  (۷مشکوۃ المصابیح مطبوعۃ دارالفکر بیروت

  (۸کنزالعمال مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت

  (۹شعب الایمان مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت

  (۱۰اسد الغابۃ مطبوعۃ داراحیاء التراث العربی بیروت

  (۱۱حلیۃ الاولیاء مطبوعۃ داراحیاء التراث العربی بیروت

  (۱۲فتاوٰی رضویہ مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی …

  (۱۳ احیاء العلوم مطبوعۃ دار صادر بیروت

  (۱۴کیمیائے سعادت مطبوعہ انتشارات تہران

  (۱۵منہاج العابدین مطبوعۃ مکتبۃ ابن القیم دمشق

  (۱۶مکاشفۃ القلوب دارالکتب العلمیۃ بیروت

  (۱۷درۃ الناصحین مطبوعۃ دارالفکر بیروت

 



1    سلامی بھائیوں کے لئے 72مدنی انعامات ،اسلامی بہنوں کے لئے 63،اسکولز، کالجز اورجامعات کے طلباء کے لئے 92،طالبات کے لئے83، اور مدرسۃ المدینہ کے مدنی منّوں کے لئے40ہیں ۔۱۲ منہ



Total Pages: 42

Go To