Book Name:Naat khuwan aur Nazrana

۲۹ صفرالمظفر ۱۴۳۱ھ

2010-2-14

غیبت کر کے نیکیاں برباد  نہ کریں  کے پچیس حروف کی نسبت سے نعت خواں کے بارے میں غیبت  کے الفاظ کی 25 مثالیں

٭ میراثی ہے٭ اِس کو نعت پڑھنے کا ڈھنگ نہیں آتا ٭اِس کی آواز بس ایسی ہی ہے٭ اس کی آواز بے سُری ہے٭پھٹے ہوئے ڈھول جیسی آواز ہے٭ دوسرے نعت خوانوں کی طرزیں چُراتا ہے٭ دوسروں کے شعر چُرا کر خود شاعِر بن بیٹھا ہے٭  پیسوں کے لئے نعت پڑھتا ہے یہ تو پروفیشنل نعت خواں ہے٭ صرف بڑی پارٹیوں کی محفلوں میں جاتا ہے٭اِس میں اِخلاص نہیں ہے٭ زیادہ لوگ ہوں یا ٭ ایکوساؤنڈہو جبھی پڑھتا ہے٭جب آتا ہے مائیک نہیں چھوڑتا٭دوسروں کی باری ہی نہیں آنے دیتا٭جان بوجھ کر رونے جیسی آواز نکالتا ہے٭ آہا !بڑا مہنگا سوٹ پہن رکھا ہے ضرور نعت خوانی کروانے والوں نے لے کر دیا ہوگا ٭اس کی ادائیں دیکھو ! لگتا ہے گانا گا رہا ہے٭ اسکی آنکھیں نیند سے بھری پڑی ہیں پھر بھی پیسوں کے لالچ میں نعت پڑھنے آگیا ہے ٭ جس شعر پر نوٹیں آنا شروع  ہو جائیں بار بار اُسی شعر کو پڑھتا رہتاہے ٭ بس کسی جگہ محفل کا پتا چل جائے ، یہ وہاں پیسوں کے لالچ میں بِن بلائے بھی پہنچ جاتا ہے ٭ رات گئے تک نعتیں پڑھتا ہے ، فجرمسجِد میں جماعت سے نہیں پڑھتا ٭اب اس کے پاس ٹائم کہاں ہو گا اس کے تو سیزن کے دن ہیں ، بڑے نوٹ دکھاؤ تو آئے گا ٭پچھلی بار شاید پیسے کم ملے تھے تبھی اس بار نہیں آیا ٭اپنا کیسٹ نکلوانے کے لئے کمپنی والوں کی بڑی چاپلوسی کرتا ہے ۔

غیبت سے ہم کو بچایا الہی کے انیس حروف کی  نسبت سے نعت خوانی  / جلسے یا اجتماع میں ہونے والی غیبت  کی  19 مثالیں

  ٭یہ مبلِّغ(یامولانایانعت خواں ) کہاں کھڑا ہو گیااب تو یہ مائیک نہیں چھوڑے گا ٭ اُس کی آواز اچّھی ہے اس لئے قِراء ت سن کر لوگ داد دیتے ہیں وَیسے تجوید کی کافی غَلطیاں کرتا ہے ٭ اس کے تَلفُّظ غَلَط ہوتے ہیں ٭اِس کو تقریر کرنی ٭یا نعت پڑھنی ہی کہاں آتی ہے٭ چلو !چلو ! اب یہ لمبی کریگا٭ نوٹیں چلتی ہیں تو اِس کی آوازکُھل جاتی ہے ٭ ہمارے شہر میں آنے کیلئے تو اس نے ہوائی جہاز کا رِیٹَرن ٹکٹ مانگا تھا ٭اس نعت خواں کا مزاج تو آسمان پر رہتا ہے ٭اِس کو تو بس ایک ہی طرز آتی ہے ٭یہ تو دوسرے نعت خوانوں کی طرزیں چُراتا ہے ٭ اِس نے بیان کی تیّاری نہیں کی اِدھر اُدھر کی باتیں کر کے وَقت گزار رہا ہے ٭آیتیں تو پڑھتا نہیں بس قصّے کہانیاں سناتا ہے ٭اُس مُقرِّر کی آواز اچّھی ہے مگر اس کی تقریر میں خاص مَواد نہیں ہوتا ٭خطاب بڑا جو شیلا تھا مگر دلائل میں دم نہیں تھا ٭ہمارے خطیب صاحِب اپنے بیان میں سنّت ایک نہیں بتاتے بس لٹھ لیکر بدمذہبوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ٭آج خطیب صاحِب کے بیان میں مزا نہیں آیا ٭ وہ مولانا صاحِب جلسے میں دیر سے آنے کے عادی ہیں ٭ فُلاں کی تقریر میں بس جوش ہی جوش ہوتا ہے اپنے پلّے کچھ بھی نہیں پڑتا ۔

غیبتیں کرنے والے قیامت میں کُتے کی شکل  میں اُٹھیں گے کے چالیس حُروف کی نسبت  سے نعت خوانوں کے مابین ہونے والی غیبتوں کی 40 مثالیں

          دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 505 صَفْحات پر مشتمل کتاب ، ’’ غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘ صَفْحَہ 410تا411پر ہے : ’’نعت خوانی ‘‘ 

 نہایت عمدہ عبادت ہے ، سُریلی آوازبے شک ربُّ العزَّت عَزَّ  وَجَلَّ کی عنایت ہے مگر اس میں امتحان بہت سخت ہے ، جسے اِخلاص مل گیا وُہی کامیاب ہے ۔ بعض نعت خواں مَا شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ زبردست عاشقِ رسول ہوتے ہیں جو کہ بِغیر کسی دُنیوی لالچ کے آنکھیں بند کئے عشقِ رسول میں ڈوب کر نعت شریف پڑھتے ہیں اور سامِعین کے دلوں کو تڑپا کررکھ دیتے ہیں جبکہ بعض لا اُبالی چَنچَل اور انتِہائی غیر سنجیدہ ہوتے ہیں ، اِس طرح کے نعت خوانوں میں جن بدنصیبوں  کا دل خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ  سے خالی ہوتا ہے ، وہ پیچھے سے ایک دوسرے پر جی بھر کر تنقیدیں کرتے ، خوب خوب غیبتیں کرتے ، آوازوں کی نقلیں اُتار کر ٹھیک ٹھاک مذاق اُڑاتے اوراوپر سے زور دار قہقہے لگاتے ہیں  ۔ اللّٰہُرَحمٰن عَزَّوَجَلَّ حقیقی مَدَنی نعت خواں حضرت سیِّدُنا حسان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے صدقے انہیں بھی عشقِ رسول میں رونے رُلانے والا مخلص نعت خواں بنائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

 ایسے نعت خوانوں کی اصلاح کے جذبے کے تحت ان کے درمیان ہونے والی مُتَوقَّع غیبتوں کی 40مثالیں عرض کرتا ہوں  : ٭پتا نہیں یہ مولوی مائیک پر کہاں سے آ گیا کہ اتنی لمبی تقریر شروع کر دی ہے !٭ لوگ اُکتا کر اُٹھ اُٹھ کر جا رہے ہیں مگر یہ ہے کہ مائیک ہی نہیں چھوڑتا٭بانیِ محفل نے لائٹ کا اِنتظام ٹھیک نہیں کروایا ٭منچ(اسٹیج) پر ڈیکوریشن کم تھی ٭اس نے نعت خوانوں کو گرمی میں مار دِیا ایک پیڈسٹل فین ہی رکھ دِیا ہوتا٭ یار ! یہ ساؤنڈوالا بھی بالکل بیکار ساؤنڈ لایا ہے٭ کارڈ لیس( Cordless)مائیک کی ترکیب  بھی ٹھیک نہیں تھی٭اُس نعت خواں نے سارا وقت لے لیا ہماری باری ہی نہیں آنے دی مجھے تاخیر سے موقع دِیا٭ مجھے کم وقت دِیا٭یار ! یہ نعت خواں مائیک پر نہیں آنا چاہئے تھا، اس نے رُلانے والی نعت پڑھ کر محفل کا رُخ ہی بدل ڈالا، لوگ تو جھومانے والی طرز پر نوٹیں لٹایاکرتے ہیں ! ٭یار !اس نعت خواں نے نیا کلام سنا کر بڑی چالاکی سے جیبیں خالی کروا لی ہیں ہمارے لئے کچھ نہیں بچا ! ٭ارے ! اِ س کو مائیک کہاں دے دیا ! ایک تو آواز بے سُری ہے اور اوپر سے لمبی کرتا ہے لوگ اٹھ جاتے ہیں ، ہم کس کے سامنے نعت پڑھیں گے ؟٭ اعلیٰ حضرت کا کلام پڑھنا نہیں آتا٭پُرانی طرزمیں پڑھتا ہے٭پُر سوز طرزیں ٹھیک سے نہیں پڑھ پاتا٭اس کو جھومانے والے کلام پڑھنے نہیں آتے ٭ عربی کلام نہیں پڑھ پاتا٭ یہ نعت خواں طرزیں بگاڑ کر پڑھتا ہے٭ فُلاں نعت خواں جہاں مال زیادہ ہو وہیں جاتا اور وہاں کے حساب سے کلام پڑھتا ہے ٭وہ جب نعت پڑھتا ہے تو اس کامنہ کیسا بن جاتا ہے !٭ارے اُس کے نعت پڑھنے کا انداز



Total Pages: 7

Go To