Book Name:Islam kay Bunyadi Aqeeday

ایسے نشان ظاہر ہوں گے جس سے یہ پتا چل جائے گاکہ قیامت نزدیک آچکی ہے،  کچھ نشانیاں ذکر کی جاتیں ہیں :  

علم کا اُٹھ جانا:

          علمائے دین کے فوت ہوجانے کی وجہ سے آہستہ آہستہ علم دین اُٹھ جائے گا،  کچھ علماء ہوں گے بھی لیکن ان کے دل و دماغ حقیقی علمِ دین سے خالی ہوچکے ہوں گے،  اس وقت لوگوں کا ذہن دینی اور مذہبی نہیں رہے گا۔ ([1])

جنسی بگاڑ:

          جنسی بگاڑ میں ترقی ہوجائے گی،  زِنا اور بدکاری عام ہوجائے گی۔ ([2])

          بے حیائی اس حد تک پہنچ جائے گی کہ انسان جانوروں کی طرح سرِعام جماع کرے گا، عزت واحترام،  اَخلاق وآداب جو کہ چھوٹوں کو بڑوں کے ساتھ جوڑے رکھتے ہیں یہ چیزیں ختم ہوجائیں گی۔   ([3])

        مردوں کی آبادی کم ہوجائے گی اور عورتوں کی آبادی بڑھ جائے گی یہاں تک کہ ایک مرد کے لیے پچاس عورتیں تعداد کے حساب سے ہوں گی۔ ([4])

جھوٹے نبی:  

           اگرچہ نبوت حضرت محمدصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر ختم ہوچکی پھر بھی کچھ لوگ نبوت کا دعویٰ کریں گے،  کچھ جھوٹے نبی جن کو ہم جانتے ہیں ان کے نام یہ ہیں :

 {1} مُسَیْلِمَہ کذاب:  عرب کے ریگستانی علاقے  ’’ نجد ‘‘ سے اس کا تعلق ہے۔

 {2} طُلَیْحَہ بن خویلد   {3} …اَسودعَنْسِی   {4} …مرزا غلام احمد قادیانی ([5])

          ان سب نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا،  اور دوسرے جھوٹے نبی جو ابھی تک ظاہر نہیں ہوئے  یقیناً ایک ایک کرکے قیامت سے پہلے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کریں گے۔

مال کی کثرت:

          مال و دولت کثرت کے ساتھ ہر جگہ نظر آئے گی۔ ([6]) مال و دولت کی یہ کثرت اور اس کے فتنے اِس قدر بڑھ جائیں گے کہ اہل  اللّٰہ اور نیک لوگوں کے لیے اس کا برداشت کرنا مشکل ہوجائے گا۔ ([7]) اور وہ قبرستانوں میں جا کر بیٹھ جائیں گے اور خواہش کریں گے کہ ہمیں موت آجائے۔   ([8])

 



[1]    بخاری،کتاب العلم، باب کیف یقبض العلم،۱ / ۵۴،حدیث: ۱۰۰وفتح الباری، کتاب العلم، باب رفع العلم، ۲ / ۱۶۲تحت الحدیث: ۸۰ ماخوذًا و عمدۃ القاری، کتاب العلم ، باب رفع العلم، ۲ / ۱۱۶، تحت الحدیث: ۸۰

[2]    بخاری، کتاب النکاح، باب:  یقل الرجال ویکثر النساء ،۳ / ۴۷۲، حدیث: ۵۲۳۱ وعمدۃ القاری، کتاب العلم، باب رفع العلم، ۲ / ۱۱۵، تحت الحدیث: ۸۰

[3]    مسلم، کتاب الفتن، باب ذکر الدجال۔۔۔الخ، ص۱۵۷۰، حدیث: ۲۹۳۷و شرح النووی علی مسلم ،کتاب الفتن، باب ذکر الدجال۔۔۔الخ،الجزئ۱۸،۹ / ۷۰ و         د ر منثور، پ۲۹القلم، تحت الآیۃ: ۱۳، ۸ / ۲۴۶

[4]    بخاری،کتاب العلم، باب رفع العلم، ۱ / ۴۷، حدیث: ۸۱

[5]    بہار شریعت، حصہ ۱،  ۱ / ۱۱۷  ماخوذًا

[6]    مسلم،کتاب الزکاۃ، باب الترغیب فی الصدقۃ۔۔۔الخ، ص۵۰۵، حدیث: ۱۵۷ و بخاری،کتاب أحادیث الأنبیاء، باب نزول عیسی ابن مریم علیھما السلام، ۲ / ۴۵۹،  حدیث: ۳۴۴۸

[7]    مسلم،کتاب الزکاۃ، باب الترغیب فی الصدقۃ، ص۵۰۵، حدیث:  ۱۵۷

[8]    مسلم ،کتاب الفتن واشراط الساعۃ،باب لاتقوم الساعۃ یمر الرجل بقبر الرجل۔۔۔الخ، ص۱۵۵۵،حدیث: ۲۹۰۷



Total Pages: 55

Go To