Book Name:Sarkar ka Andaz e Tableegh e Deen

مُوالات(یعنی باہمی اتحاد) کرنا ناجائز ہے۔ اگر جان یامال کاخوف ہو تو ایسے وقت صِرْف ظاہِری برتاؤجائز ہے۔

پارہ 7 سورۃُ الْانعام کی آیت نمبر 68 میں ارشادِ ربُّ العباد ہے:

وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ 0

 

ترجَمۂ کنزالایمان: اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ۔

اس آیتِ مبارکہ کے تحت مُفَسِّرِشَہِیْر حکیمُ الْاُمَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّانتفسیر نورالعرفان میں فرماتے ہیں:اِس سے معلوم ہوا کہ بُری صحبت سے بچنا نہایت ضَروری ہے۔بُرا یار بُرے سانپ سے بد تر ہے کہ بُرا سانپ جان لیتا ہے اور بُرا یار ایمان برباد کر تا ہے۔

اسی طرح پارہ28 سورۃ المجادلہ کی آیت نمبر 22 میں ارشاد ہوتا ہے:

لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ وَ لَوْ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمْ اَوْ اَبْنَآءَہُمْ اَوْ اِخْوٰنَہُمْ اَوْ عَشِیۡرَتَہُمْ ؕ

 

ترجَمۂ کنزالایمان:تم نہ پاؤ گے ان لوگوں کو جو یقین رکھتے ہیں اللہ اور پچھلے دن پر کہ دوستی کریں ان سے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے مخالفت کی اگرچہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا کُنبے والے ہوں ۔

 



Total Pages: 32

Go To