Book Name:Sarkar ka Andaz e Tableegh e Deen

کوئی تکلیف تونہیں۔آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ نے فرمایا: پرنالہ سے جو غَلاظت گرتی ہے اس کو جھاڑو لیکر روزانہ دھو ڈالتا ہوں ،اس لیے مجھے کوئی تکلیف نہیں۔ یہودی نے عرض کی کہ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہکو اِتنی اَذِیَّت برداشت کرنے کے بعد بھی کبھی غُصّہ نہیں آیا ؟فرمایا: خدا تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جو لوگ غصہ پر قابو پالیتے ہیں نہ صرف ان کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں بلکہ انہیں ثواب بھی حاصل ہوتا ہے۔ یہ سن کر یہودی نے عرض کی کہ یقیناً آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ کا مَذہب بَہُت عُمدہ ہے کیونکہ اس میں دشمنوں کی اَذِیَّتوں پر صبر کرنے کو اچّھا کہا گیا ہے اورآج میں سچّے دل سے اسلا م قَبول کرتا ہوں ۔([1])اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ان پر رحمت ہواوران کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ فیضانِ اولیاکے صدقے تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول کی نیکی کی دعوت،حسنِ اخلاق اور مِلنساری سے بھی متاثر ہو کر سینکڑوں کفار دولتِ اسلام سے مالامال ہوکر سنتوں بھری زندگی گزار رہے ہیں جس کی خبریں وقتاً فوقتاً اندرونِ ملک و بیرونِ

 



[1]…… تَذکِرةُ الاولِیا ،ص۵۱



Total Pages: 32

Go To