Book Name:Rasail e Madani Bahar

عاشقانِ رسول نے ان کی شفایابی کے لئے خصوصی طور پر دعائیں مانگیں ۔ قافلے کے دوران ہی ایک دن ان کے مثانے میں شدید درد اُٹھا لیکن اس مرتبہ ہونے والا درد ان کے لیے سکون کا باعث بن گیا وہ اس طرح کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  اسی دن پتھری کا کچھ حصہ پیشاب میں نکل گیا۔ قافلے سے واپسی پر دورانِ سفر انھیں دوبارہ دردکی شکایت ہوئی اور مدنی قافلے کی برکت سے گھر پہنچنے سے پہلے پہلے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  ان کی ساری پتھری نکل گئی اور وہ مکمل طور پر تندرست ہو کر گھر پہنچے۔ ان اسلامی بھائی کابیان ہے کہ وہ دن ہے اور آج کا دن مجھے پھر کبھی مثانے میں دردکی شکایت نہ ہوئی۔

اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(15)ٹانگوں کے درد سے نجات مل گئی

        حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے :  میری ٹانگوں میں اس قدر شدید درد رہتا تھا کہ اُٹھنابیٹھنا د و بھر ہو گیا تھا۔ اس درد سے نجات پانے کے لئے بہت رقم خرچ کی۔ باب الاسلام سندھ کے علاوہ پنجاب کے کئی ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایا مگر کچھ افاقہ نہ ہوا ۔ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ملاقات ہوئی دوران گفتگومیں نے ان سے اپنی تکلیف کا اظہار کیا تو انہوں نے شفقت بھرے انداز میں انفرادی کوشش کی اور مجھے مدنی قافلے میں سفر کی برکات بتاتے ہوئے کہا کہ آپ نے اتنا علاج کروایا ہے اگر چاہیں تو ایک کوشش یہ بھی کر دیکھیں کہ مدنی قافلے کی برکت سے جہاں ہزاروں لوگوں کے مسائل حل ہوئے ہیں وہیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  راہِ خدا میں سفر کی برکت سے آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔ ان کی یہ باتیں میرے دل پراثر کر گئیں اور میں تین دن کے مدنی قافلے کے لئے تیار ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  جب مدنی قافلے میں سفرکیا تو وہاں رو رو کر اپنی بیماری سے شفا کے لئے دعا کی، میری دعا مستجاب ہوئی اور قافلے کی برکت سے میری درد سے جان چھوٹ گئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ  اب میں مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور تادمِ تحریر علاقائی مشاورت میں مدنی قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں مصروف ہوں ۔

اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(16)ہیضے کامرض دور ہو گیا

       مدینۃالاولیاء ( ملتان، پنجاب، پاکستان)کی جناح کالونی چوک شہیداں میں مقیم دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی کا بیان ہے :  مجھے ہیضہ کا ایسا عارضہ لاحق تھاکہ ہرایک دومہینے بعد اس کی شکایت ہو جاتی۔ آخری مرتبہ جب ہیضہ ہوا تو تقریباً ایک ہفتہ تک تکلیف رہی جس کے باعث کمزوری بہت زیادہ ہو چکی تھی، میں نے جونہی کچھ افاقہ محسوس کیا تو فوراً 12 دن کے لیے دعوتِ اسلامی کے سُنتّوں کی تربیت کے مدنی قافلے میں بلوچستان کے شہر ’’بارکھان‘‘ اس نیت سے روانہ ہو گیا کہ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  قافلے کی برکت سے مجھے اس مہلک مرض سے شفا عطا فرما دے۔ وہاں جا کر دعائیں کیں تو اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  نہ صرف صحت یابی نصیب ہو گئی بلکہ تادمِ تحریر دوبارہ ہیضہ نہیں ہوا۔ یہ سب مدنی قافلے کی برکتیں ہیں ۔

اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(17)دیرینہ جھگڑے سے نجات

        چوک اعظم (ضلع لیہ، پنجاب ، پاکستان)میں وارڈنمبر۴ فتح پورروڈ کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے :  یوں تو مدنی قافلوں کی برکت سے لوگوں کے بڑے بڑے پیچیدہ اورسنگین مسائل حل ہونے کے بارے میں میں نے بھی سُن رکھا تھا لیکن اس دن میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہاجب حیرت انگیز طو ر پر خود میرا ایک بہت بڑامسئلہ مدنی قافلے کی برکت سے حل ہوگیا، ہوا کچھ یوں کہ ہمارا ایک پلاٹ پر طویل عرصہ سے تنازع چل رہا تھا، بڑے جتن کئے مگر مسئلہ کسی صورت حل ہوتا نظر نہیں آرہا تھا۔ قریب تھاکہ کچھ عرصہ چپقلش جاری رہتی تو ہاتھاپائی سے بڑھ کر قتل وغارت گری تک نوبت جاپہنچتی۔ میں اس صورتِ حال سے بہت پریشان تھا۔ ایک دن میں نے دعوتِ اسلامی کے صوبائی مشاورت کے نگران سے اپنا مسئلہ بیان کیا جو انھوں نے انتہائی سنجیدگی سے سنا اور مسئلے کے حل کے لئے مجھے 30 دن کے مدنی قافلے میں سفر کا مشورہ دیا۔ میں نے ایک دو دن میں اپنے معاملات گھر والوں کے سپرد کیے ا ور چند روز بعد ہی عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہ خدا میں 30 دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ مدنی قافلے میں خوب رو روکر اپنی خاندانی رنجش کے خاتمے کے لئے دعائیں مانگیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  راہِ خدا میں مانگی جانے والی دعائیں بارگاہِ خداوندی  عَزَّوَجَلَّ  میں قبول ہوئیں اور اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  کے فضل وکرم سے فیصلہ ہمارے حق میں ہوا، یوں وہ پلاٹ بھی ہمیں مل گیا اور ساتھ ہی ساتھ باہم صلح بھی ہو گئی۔ مدنی قافلے کی ہاتھوں ہاتھ برکت دیکھ کر میں نے مزید بارہ ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کی نیّت کر لی۔

اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(18) نابینا، بینا ہو گیا

        مدینۃ الاولیاء (ملتان) سکندرآباد کے محلہ اعجازشہید کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے : باب الاسلام سندھ کے ایک عمررسیدہ اسلامی بھائی نے مجھے اپنی آپ بیتی کچھ یوں بیان کی



Total Pages: 81

Go To