Book Name:Faizan e Farooq e Azam jild 1

فاروقِ اعظم شہزادی کونین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے داماد:

حضرت سیدتنا اُمّ کلثو م رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کا نکاح امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے ہوا جو کہ شہزادیٔ کونین سیدتنا فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی شہزادی ہیں   ، اس طرح سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ شہزادی کونین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے بھی داماد ہوئے۔([1])

فاروقِ اعظم حسنین کریمین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے بہنوئی:

امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی زوجہ حضرت سیدتنا اُمّ کلثوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا حسنین کریمین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکی سگی بہن تھیں   اس لیے سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہان کے بہنوئی ہوئے۔([2])

فاروقِ اعظم سیِّدُنا امام زین العابدین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پھوپھا:

امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہحضرت سیِّدُنا امام زین العابدین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے پھوپھاہیں   ،  کیونکہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے بیٹے ہیں  اور سیدتنا ام کلثوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی بہن ہیں  اور والدکی بہن پھوپھی ہوتی ہےاور پھوپھی کا شوہر پھوپھا ہوتا ہے  ،  چونکہ سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسیدتنا اُمّ کلثوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے شوہر ہیں   لہٰذاوہ آپ کےپھوپھا ہوئے۔([3])

فاروقِ اعظم سیِّدُنا امام باقر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے دادا:

سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسیِّدُنا امام باقر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے دادا ہیں   کیونکہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہحضر ت سیِّدُنا امام زین العابدین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے بیٹے ہیں   اورسیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہان کے پھوپھا ہیں   لہٰذاآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے  ’’ دادا ‘‘  ہوئے۔([4])

Description: C:Userskfmsh775DesktopMilad Razamiladf.faruq e aazam part 1,2farooq e azam jild 1imagekhandane Quraish... naqsha.PNG

فاروقِ اعظم سیِّدُنا امام جعفرصادق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پردادا:

سیِّدُنا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سیِّدُنا امام جعفر صادق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے پردادا ہیں   کیونکہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہحضرت سیِّدُنا امام باقر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے بیٹے ہیں   اور سیِّدُنا



[1]     طبقات کبری ، تسمیۃ النساء اللواتی  ۔۔۔الخ ، ج۸ ،  ص۳۳۸۔

[2]     الاصابۃ  ، فیمن عرف بالکنیۃ من النساء ، ام کلثوم بنت علی ، ج۸ ،  ص۴۶۵ ، الرقم : ۱۲۲۳۷۔

[3]     طبقات کبری ،  بقیۃ الطبقۃ الثانیۃ من التابعین ،  ج۵ ،  ص۱۶۲۔

[4]     الاصابۃ  ، الحسین بن علی ،  ج۲ ،  ص۶۸ ،  الرقم:  ۱۷۲۹۔



Total Pages: 349

Go To