Book Name:Faizan e Farooq e Azam jild 1

لَاَنْ تَكُوْنَ لِيْ خَصْلَةً مِّنْهَا اَحَبُّ اِلَيَّ مِنْ اَنْ اُعْطِيَ حُمُرَ النِّعَمِیعنی حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو تین باتیں   وہ دی گئیں   کہ ان میں   سے مجھے ایک بھی مل جاتی تو وہ مجھے سرخ اونٹوں   سے زیادہ محبوب ہوتی۔ ‘‘   ([1])کسی نے عرض کیا:   ’’ مَا هُنَّ يَا اَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَحضور وہ تین باتیں   کون سی ہیں  ؟ ‘‘   فرمایا:

 ٭… ’’ تَزَوُّجُهُ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمْ یعنی دو عالم کے مالِک و مختار ،  مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی لاڈلی شہزادی حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے نکاح کرنا۔ ‘‘ 

٭… ’’ سُكْنَاهُ الْمَسْجِدَ مَعْ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ يَحِلُّ لَهُ فِيْهِ مَا يَحِلُّ لَهُیعنی حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن ،  رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ مسجد میں   بحالت جنابت رہنا کہ حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہورسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دونوں   کے لیے یہ حلال تھا۔ ‘‘ 

٭… ’’ وَالرَّاْيَةُ يَوْمَ خَيْبَرَیعنی خیبر کے روز شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن ،  اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا مولا علی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو فتح کا جھنڈا عطا فرمانا۔ ‘‘  ([2])

میں   وہاں   نہ رہوں  جہاں   مولاعلی نہ ہوں  :

حضرت سیِّدُنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے فرماتے ہیں   کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ حج کے لیے تشریف لے گئے  ،  آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے طواف کعبہ کرتے ہوئے حجر اسود کی طرف دیکھ کر ارشاد فرمایا:   ’’ اِنِّىْ اَعْلَمُ اَنَّكَ حَجَرٌ لَا تَضُرُّ وَلَا تَنْفَعُ وَلَوْلَا اِنِّىْ رَاَيْتُ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَیعنی میں   جانتا ہوں   کہ تو صرف ایک پتھر ہے جو نہ تو نفع دے سکتا ہے اور نہ ہی نقصان اور اگر میں   نے دو عالم کے مالِک و مختار ،  مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو تجھے چومتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں   بھی کبھی تجھے نہ چومتا۔ ‘‘   پھر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے اسے بوسہ دیا۔ یہ سن کر مولا علی شیر خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم  نے عرض کیا:   ’’ يَا اَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ اِنَّهُ يَضُرُّ وَيَنْفَعُ یعنی اے امیر المؤمنین! بے شک یہ پتھر نفع بھی دیتا ہے اور نقصان بھی۔ ‘‘   فرمایا:   ’’ وہ کیسے؟ ‘‘   عرض کیا:  ’’ اِنِّىْ اَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمْ يَقُوْلُ يُؤْتٰى يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِالْحَجَرِ الْاَسْوَدِ وَلَهُ لِسَانٌ ذَلَقٌ يَشْهَدُ لِمَنْ يَسْتَلِمُهُ بِالتَّوْحِيْدِ فَهُوَ يَا اَمِيْرَ الْمُؤْمِنِيْنَ يَضُرُّ وَيَنْفَعُ یعنی بے شک میں   اس بات کی گواہی دیتاہوں   کہ میں   نے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب ،  دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ فرماتے سنا کہ کل بروز قیامت حجر اسود کو لایا جائے گا اس حال میں   کہ اس کی ایک زبان ہوگی جس کے ذریعے وہ گواہی دے گا کہ فلاں   شخص نے اسے ایمان کی حالت میں   بوسا دیا ہے۔ اے امیر المؤمنین! یہی اس کا نقصان اور نفع دینا ہے۔ ‘‘  یہ سن کر امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا:   ’’ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ اَنْ اَعِيْشَ فِىْ قَوْمٍ لَسْتَ فِيْهِمْ يَا اَبَا الْحَسَنیعنی اے ابوالحسن! میں   اللہ عَزَّ وَجَلَّسے اس بات کی پناہ مانگتا ہوں   کہ میں   ایسی قوم میں   رہوں   جس میں   آپ نہ ہوں  ۔ ‘‘   ([3])

مولاعلی سب سے بڑے قاضی ہیں  :

حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے فرماتے ہیں   کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:   ’’ عَلِیٌّ اَقْضَانَا وَاُبَیٌّ اَقْرَؤُنَا یعنی حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ہم میں   سب سے بڑے قاضی اور حضرت ابی بن کعب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ہم میں   سب سے بڑے قاری ہیں  ۔ ‘‘  ([4])

مولاعلی کو تکلیف دینا رسول اللہ کو تکلیف دینا ہے:

حضرت سیِّدُنا عمرو بن شاش رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہایک طویل حدیث روایت کرنے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں   کہ سُلْطَانُ الْمُتَوَکِّلِیْن ،  رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا:   ’’ مَنْ آذٰى عَلِيًّا فَقَدْ آذَانِيْ یعنی جس نے علی کو تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی۔ ‘‘  ([5])

مولاعلی کے خلاف باتیں   کرنے والے کو سرزنش:

حضرت علامہ مولانا عبد الرؤف مناوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مذکورہ بالا حدیث پاک کو نقل کرنے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں  :   ’’ قَدْ كَانَتِ الصَّحَابَةُ يَعْرِفُوْنَ لَهُ ذٰلِكَ یعنی صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اس بات کو اچھی طرح جانتے تھے کہ مولا علی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکو تکلیف دینا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب ،  دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو تکلیف دینا ہے۔ ‘‘   پھر بطور دلیل امام دار قطنی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے ایک روایت بیان کی کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ایک آدمی کو مولاعلی شیر خدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکے خلاف باتیں   کرتے دیکھا تو ارشاد فرمایا:   ’’ وَيْحَكَ اَتَعْرِفُ عَلِيًّا هٰذَا اِبْنُ عَمِّهٖ یعنی تیرا برا ہو کیا تو جانتا ہے کہ حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چچا کے بیٹے ہیں  ؟ ‘‘  پھر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے نورکے پیکر ،  تمام نبیوں   کے سَروَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے مزار پرانوار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:   ’’ وَاللہِ مَا آذَيْتَ اِلَّا هٰذَا فِيْ قَبْرِهٖیعنی   اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! تونےاس مزار پرانوار میں   موجود خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن ،  رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو تکلیف دی ہے۔ ‘‘  (کیونکہ تونے مولاعلی شیر خدا رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو برا کہہ کر ان کو تکلیف دی اور مولا علی کو تکلیف دینا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب ،  دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو تکلیف دینا ہے۔) ([6])

مولاعلی میرے آقا ومولاہیں  :

 



[1]    واضح رہے کہ سرخ اونٹ عربوں   کے نزدیک نہایت ہی قیمتی اور عزیز ترین مال شمار کیا جاتا ہے۔

[2]    مستدرک حاکم ، کتاب معرفۃ الصحابۃ ،  سدوا ھذہ الابواب ۔۔۔الخ ،  ج۴ ،  ص۹۴ ،  حدیث: ۶۴۸۹۔

[3]    شعب الایمان للبیھقی ، باب فی المناسک ، فضیلۃ حجر الاسود ، ب ج۳ ،  ص۴۵۱ ،  حدیث: ۴۰۴۰ملتقطا۔

[4]    مسند امام احمد ،  مسند الانصار ،  ج۸ ،  ص۶ ،  حدیث: ۲۱۱۴۳ مختصرا۔

[5]    مستدرک حاکم ،  کتاب معرفۃ الصحابۃ ، من اطاع علیا۔۔۔الخ ،  ج۴ ،  ص

(4)…سب سے پہلے قاضی بننے والے:

  • (5)…سب سے پہلے ’’ دُرَّہ ‘‘ بنانے والے:

  • (6)…سب سے پہلے ہجری تاریخ کی ابتدا کرنے والے:

  • ایک اہم وضاحت:

  • (7)…سب سے پہلے راتوں کودورہ کرنے والے:

  • (8)…سب سے پہلے خلیفہ جن کے دور میں بے شمار فتوحات ہوئیں :

  • (9)…سب سے پہلے درازیٔ عمر کی دعا دینے والے:

  • (10)…سب سے پہلے تائید الہی کی دعا دینے والے:

  • (11)…سب سے پہلے ہجوکرنے پرسزا دینے والے:

  • (12)…سب سے پہلے جلا وطنی کی سزا دینے والے:

  • (13)…سب سے پہلے اہل عرب کی عدم غلامی کا قاعدہ مقرر کرنے والے:

  • (14)…سب سے پہلے یہود کو عرب سے نکالنے والے:

  • (15)…سب سے پہلے وارث بننے والے دادا:

  • (16)…سب سے پہلے وارث بننے والے آقا:

  • (17)…سب سے پہلے امام جنہوں نے شہادت پائی:

  • فاروقِ اعظم کی مذہبی اَوّلیات

  • (18)…سب سے پہلے جمع قرآن کا مشورہ دینے والے:

  • (19)…سب سے پہلے جماعتِ تراویح قائم کرانے والے:

  • (20)…سب سے پہلے نمازجنازہ کی چار تکبیرات پر اجماع قائم کرانے والے:

  • (21)…سب سے پہلے اذان کے الفاظ میں اضافہ کرنے والے:

  • (22)…سب سے پہلے اصحابِ فرائض میں  مسئلۂ عَول ایجاد کرنے والے:

  • (23)…سب سے پہلے شراب پر اَسی کوڑے لگانے والے:

  • (24)…سب سے پہلے مال کوملکیت میں رکھ کر صدقہ کرنے والے:

  • (25)…سب سے پہلے ائمہ ومؤذنین کی تنخواہیں جاری کرنے والے:

  • (26)…سب سے پہلےمسجد حرام کی توسیع وکشادگی کرنے والے:

  • (27)…سب سے پہلے مسجد حرام کی بیرونی دیوار بنانے والے:

  • (28)…سب سے پہلے مسجدوں کو روشن کرنے والے:

  • (29)…سب سے پہلے مسجد نبوی کا فرش پکا کرانے والے:

  • (30)…سب سے پہلے مسجد میں  چٹائیاں بچھانے والے:

  • (31)…سب سے پہلے مسجد نبوی کی توسیع کرنے والے:

  • فاروقِ اعظم کی فلاحی اَوّلیات

  • (32)…سب سے پہلے نہریں کھدوانے والے:

  • (33)…سب سے پہلے شہروں کو تعمیر کرانے والے:

  • (34)…سب سے پہلے مفتوحہ ممالک کو تقسیم کرنے والے:

  • (35)…سب سے پہلے مردم شماری کرانے والے:

  • (36)…سب سے پہلے معلموں اورمدرسوں کے مشاہرے مقرر کرنے والے:

  • (37)…سب سے پہلے گورنروں کی تنخواہیں  مقرر کرنے والے:

  • (38)…سب سے پہلے لوگوں کے لیے وظائف مقرر کرنے والے:

  • (39)…سب سے پہلے شیر خواربچوں کے وظائف مقرر کرنے والے:

  • (40)…سب سے پہلے لاوارث بچوں کی پرورش کا انتظام کرنے والے:

  • فاروقِ اعظم کی اِدارتی اَوّلیات

  • (41)…سب سے پہلے بیت المال قائم کرنے والے:

  • ایک اہم وضاحت:

  • (42)…سب سے پہلے دیوان بنانے والے:

  • (43)…سب سے پہلے جیل خانہ قائم کرنے والے:

  • (44)…سب سے پہلے پولیس کا محکمہ قائم فرمانے والے:

  • (45)…سب سے پہلے مسافر خانے اور گودام بنوانے والے:

  • (46)…سب سے پہلے شہروں میں  مہمان خانے قائم کرنے والے:

  • (47)…سب سے پہلےخبر رسانی کا نظام بنانے والے:

  • (48)…سب سے پہلے شورائی نظام قائم فرمانے والے:

  • (49)…سب سے پہلے شہروں میں قاضی مقرر کرنے والے:

  • (50)…سب سے پہلے عمال کے کاموں کو بیان کرنے والے:

  • (51)…سب سے پہلے عمال کا احتساب مکتب بنانے والے:

  • (52)…سب سے پہلے جنگلات کی پیمائش کرانے والے:

  • (53)…سب سے پہلے پہاڑوں کی پیمائش کروانے والے:

  • فاروقِ اعظم کی معاشی اَوّلیات

  • (54)…سب سے پہلے مصر سے مدینہ اَناج منگوانےوالے:

  • (55)…سب سے پہلےدریائی قیمتی مال پر محصول مقرر کرنے والے:

  • (56)…سب سے پہلے اسلامی سکے رائج کرنے والے:

  • (57)…سب سے پہلے حربی تاجروں پرعشرمقرر کرنے والے:

  • (58)…سب سے پہلے تجارت کے گھوڑوں پر زکوۃ مقرر کرنے والے:

  • (59)…سب سے پہلے بنو تغلب کے عیسائیوں سے محصول وصول کرنے والے:

  • (60)…سب سے پہلے کتابیوں سے بطریق معیشت جزیہ لینے والے:

  • فاروقِ اعظم کی جنگی اَوّلیات

  • (61)…سب سے پہلے فوجی چھاؤنیاں قائم کرنے والے:

  • (62)…سب سے پہلے فوجیوں کی گھروں سے جدائی کی مدت معین کرنے والے:

  • (63)…سب سے پہلے جنگی گھوڑے کا حصہ نافذ کرنے والے:

  • فاروقِ اعظم کی اُخروی اَوّلیات

  • (64)…سب سے پہلے نامۂ اَعمال دائیں ہاتھ میں دیے جانے والے:

  • سترہواں باب

  • وصالِ فاروقِ اعظم

  • فاروقِ اعظم کا آخری حج:

  • فاروقِ اعظم اور شہادت کی دعا

  • مدینہ منورہ میں شہادت کی دعا:

  • فاروقِ اعظم کی شہادت کی دعا:

  • تورات میں فاروقِ اعظم کی شہادت کا ذکر:

  • اللہچاہے تو شہادت سے نواز سکتاہے :

  • شہادت فاروقِ اعظم پر لوگوں کو اطلاع

  • سیِّدُنا ابوموسیٰ اشعری کا خواب:

  • سیِّدُنا حذیفہ اورذکرِ شہادتِ فاروقِ اعظم:

  • اجنبی شخص اور شہادت فاروقِ اعظم :

  • فاروقِ اعظم اور شہادت کی خبر

  • فاروقِ اعظم نے اپنی شہادت کی خبر دی:

  • جن اور شہادت فاروقِ اعظم کی خبر:

  • فاروقِ اعظم پر قاتلانہ حملہ

  • ابولؤلؤ کا فاروقِ اعظم پر قاتلانہ حملہ:

  • قاتل نے خود کشی کرلی:

  • امیر کی اطاعت میں ہی بہتری ہے:

  • سیِّدُنا فاروقِ اعظم کو گھر لایا گیا:

  • فاروقِ اعظم کا قاتل کون تھا؟

  • فاروقِ اعظم کاشکر ادا کرنا:

  • سیِّدُنا کعب کی شہادت کی یاددہانی:

  • عبدالرحمن بن عوف نے نماز فجر پڑھائی:

  • ہماری عمریں بھی فاروقِ اعظم کو لگ جائیں :

  • فاروقِ اعظم نے نماز فجر ادا کی:

  • تین دن تک نماز ادا فرمائی:

  • عیاد ت کےلیے لوگوں کی بے تابی:

  • انتقال کے وقت بھی فکر آخرت:

  • اللہ کا حکم پورا ہو کر رہے گا:

  • شہادت سے قبل چند وصیتیں :

  • موت مؤخر کرنے کی دعاکی درخواست:

  • فاروقِ اعظم اور بنی اسرائیل کا عادل بادشاہ:

  • فاروقِ اعظم جنتی ، مولاعلی کی گواہی:

  • رب تعالی فاروقِ اعظم کو عذاب نہ دےگا:

  • قیامت کے دن گواہی دو گے؟

  • فرشتے غصہ کرتے ہیں :

  • میت پر رونے سے میت کو عذاب:

  • میت کو عذاب دیے جانے کی وجوہات:

  • جنازے کو جلدی لے کرچلنے کی وصیت:

  • جنازے کے ساتھ آگ وعورت کی ممانعت:

  • رخسار زمین سے ملا دینے کی وصیت:

  • قرض کی ادائیگی کی وصیت:

  • انتخابِ خلیفہ کے لیے مجلس شورٰی کا قیام

  • اِنتخاب خلیفہ میں فاروقِ اعظم کی خواہش:

  • رسول اللہ کی سنت پر عمل :

  • فاروقِ اعظم کی خلیفہ کو وصیت:

  • فاروقِ اعظم کی قبر اَنورکی کھدائی:

  • سیِّدُنا فاروقِ اعظم کی شہادت

  • مغفرت نہ ہوئی تو ہلاکت ہے:

  • شانِ فاروقِ اعظم بزبان مولاعلی

  • فاروقِ اعظم محبوب شیر خدا:

  • مولاعلی کی پسندیدہ شخصیت:

  • رسول اللہ کے بعد سب سے زیادہ محبوب:

  • فاروقِ اعظم کا غسل مبارک

  • فاروقِ اعظم کو کس نے غسل دیا؟

  • کتنی بار اور کس پانی سےغسل دیا گیا؟

  • مشک سے غسل کی ممانعت:

  • فاروقِ اعظم کا کفن مبارک

  • کن کپڑوں میں تکفین کی گئی؟

  • کتنے کپڑوں میں تکفین کی گئی؟

  • فاروقِ اعظم کی نماز جنازہ

  • رسول اللہ کی چارپائی پر جنازہ:

  • چار تکبیروں کے ساتھ نماز جنازہ:

  • فاروقِ اعظم کا جنازہ پڑھانے والے صحابی:

  • قبر ومنبر کے درمیان جنازہ:

  • جنازے کے بعد مدح وثناء:

  • فاروقِ اعظم کی تدفین

  • سیدہ عائشہ سے تدفین کی اجازت:

  • چار صحابہ نے قبر میں اتارا:

  • قبر میں فاروقِ اعظم کا جسد مبارک:

  • فاروقِ اعظم کا پاؤں مبارک ظاہر ہوگیا:

  • شہادت کے بعد آپ کے اصحاب کے تاثرات

  • مسلمانوں پر سب سے بڑی مصیبت:

  • آپ کی شہادت میں بدترین مخلوق کا ہاتھ :

  • فاروقِ اعظم ، اسلام کا مضبوط قلعہ:

  • فاروقِ اعظم کے چاہنے والے کتے سے محبت:

  • اِسلام آج کمزور ہوگیا:

  • حق واہل حق دور نہ ہوتے تھے:

  • گویا قیامت قائم ہوگئی:

  • دنیا سے تہائی علم چلا گیا:

  • اِسلام آگے بڑھنے والاتھالیکن۔۔۔:

  • ہرگھر میں نقص داخل ہوگیا:

  • امیر المؤمنین کی وفات کالوگوں پراثر:

  • مولاعلی اور خلفائے راشدین:

  • مولاعلی اور افضلیت شیخین:

  • صحابہ کرام کی فاروقِ اعظم سے محبت:

  • وصالِ فاروقِ اعظم اور جنات

  • فاروقِ اعظم کی وفات پر ایک جن کے اشعار:

  • فاروقِ اعظم کی وفات پردو غیبی اَشعار:

  • تدفین کے بعد سیدہ عائشہ صدیقہ کاپردہ کرنا:

  • سیدہ عائشہ صدیقہ کا عقیدۂ حیات النبی:

  • سیِّدُنا فاروقِ اعظم کی عمر اور زمانۂ خلافت:

  • فیضانِ مزارات ثلاثہ

  • تینوں قبور مبارکہ کی اندرونی کیفیت :

  • تینوں قبور مبارکہ کی بیرونی کیفیت :

  • تینوں قبور مبارکہ کی وضع وساخت:

  • چوتھی قبر کی جگہ خالی ہے:

  • سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی تدفین:

  • سیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام سبز عمامہ شریف میں :

  • پانچ کونوں والی دیوار:

  • سیسہ پلائی ہوئی مضبوط دیوار:

  • مقصورہ شریف کی وضاحت:

  • رسول اللہ کی قبر انور کی موجودہ تصاویر:

  • مزارات پر حاضری دینا سنت ہے:

  • شفاعت واجب ہوگئی:

  • سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر کی روضۂ رسول پر حاضری:

  • سیِّدُنا جابر بن عبد اللہ کی روضۂ رسول پر حاضری:

  • سیِّدُنا انس بن مالک کی روضہ رسول پر حاضری:

  • سرکار کا سلام عطّار کے نام:

  • اٹھارہواں باب

  • فضائل فاروقِ اعظم بزبان اولیاءِ امتِ

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا امام جعفر صادق

  • میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں :

  • جو ابوبکروعمرکی فضیلت نہیں جانتاوہ جاہل ہے:

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا امام زین العابدین

  • عہدِ رسالت میں شیخین کا مقام:

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنامحمد بن سیرین

  • فاروقِ اعظم کی شان گھٹانے والامحب نبی نہیں :

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُناسفیان ثوری

  • تمام مہاجرین وانصار صحابہ کو خطاوار ٹھہرانے والا:

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا شریک

  • مولاعلی کو شیخین پر مقدم کرنے والے میں کوئی خیر نہیں :

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا اسامہ

  • سیِّدُنا ابوبکر وعمر اسلام کے ماں باپ ہیں :

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا مجاہد

  • فاروقِ اعظم کی رائے کے مطابق نزول قرآن:

  • شیاطین کو بیڑیاں لگی ہوئی تھیں :

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا امام مالک

  • سیِّدُنا ابوبکر وعمر کا مقام قرب:

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا شقیق

  • سیِّدُنا فاروقِ اعظم کی محبت سنت ہے:

  • شان فاروقِ اعظم بزبان امام حسن

  • سیِّدُنا فاروقِ اعظم کی محبت فرض ہے:

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا زید بن علی

  • سیِّدُنا ابوبکر وعمر سے براءت مولا علی سے براءت ہے:

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا مالک بن مغول

  • سیِّدُنا ابوبکر وعمر کی محبت کی وصیت:

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا مالک بن انس

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا جبریل امین

  • فاروقِ اعظم کی رضاحکم اورجلال عزت ہے:

  • شان فاروقِ اعظم بزبان حضور داتا گنج بخش

  • سیِّدُنا فاروقِ اعظم کے اوصاف حمیدہ:

  • گوشہ نشینی کے دو طریقے:

  • شان فاروقِ اعظم بزبان سیِّدُنا سراج طوسی

  • شان فاروقِ اعظم بزبان اعلی حضرت

  • شان فاروقِ اعظم بزبان برادر اعلی حضرت

  • شان فاروقِ اعظم بزبان مفتی احمد یار خان نعیمی

  • شان فاروقِ اعظم بزبانِ امیر اہلسنت

  • انیسواں باب

  • شانِ فاروقِ اَعظم بزبان مستشرقین وغیرمسلم لیڈر

  • ’’ مائیکل ایچ ہارٹ کا خراج تحسین ‘‘

  • ’’ سٹینلے لین پول کا خراج تحسین ‘‘

  • ’’ ولیم میورکا خراج تحسین ‘‘

  • ’’ ایم ، این رائےکا خراج تحسین ‘‘

  • ’’ ڈیوش ولندیزی فاضل کا خراج تحسین ‘‘

  • ’’ پنڈت ہنس راج کا خراج تحسین ‘‘

  • ’’ لالہ لاجبت رائے کا خراج تحسین ‘‘

  • ’’ گاندھی کا خراج تحسین ‘‘

  • حیاتِ فاروقِ اعظم تاریخ کے آئینے میں