Book Name:Beta Hoto Aisa

      مونگ پھلی کے بیجوں میں بہت غذائیت ہوتی ہے۔   مونگ پھلی اپنے فوائد میں کاجو اور اَخروٹ وغیرہ سے کم نہیں ہے ۔  مونگ پھلی کا تیل روغن زیتون کا عمدہ بدل ہے۔   (ایضاً ص۴۷۶)

مِصری  (Rock Sugar)

       مصری آنکھوں کی بینائی کے لئے مفید ہے۔  گرم پانی کے ساتھ بطورِشربت آواز کو صاف کرتی ہے۔  آنکھ میں ڈالنے سے جالا کاٹتی ہے۔    (ایضاً ص۴۶۱)

جو بات کہو منہ سے وہ اچھی ہو بھلی ہو

کھٹی نہ ہو کڑوی نہ ہو ،  مصری کی ڈلی ہو

                      (مراٰۃ المناجیح ج۶)

ناریل، کھوپرا   (Coconut)

  مصری کے ساتھ ہر روز نہار منہ ایک تولہ کھوپرا کھانا بینائی کو قوت دیتا ہے۔   پیٹ کو نرم کرتا اور بھوک بڑھاتا ہے ۔   کھوپرے کا تیل سر میں لگانے سے بال بڑھتے ہیں اور یہ دماغ کے لئے مفید ہے۔   

چُھوہارے  (Dried Dates)

      چھوہارا صاف خون پیدا کرتا، بھوک میں اضافہ کرتا اور بدن کو موٹا کرتا ہے، کمر اورگُردے کو طاقت دیتا ہے۔   (کتاب المفردات ص۲۲۲)

اَخروٹ   (Walnut)

      اَخروٹ بدہضمی کو دور کرتا ہے، اَخروٹ کا بھنا ہوا مغز سرد کھانسی کے لئے مفید ہے۔   اخروٹ کو چبا کر داد پر لگایا جائے تو داد کا نشان مٹ جاتا ہے۔    (ایضاً ص۶۸)

کشمش، مُنَقّٰی  (Raisin , Currant)

        حدیث پاک میں ہے: مُنَقّٰی کھاؤ ، یہ بہترین کھانا ہے،  اَعصاب ( یعنی پٹھوں ) کو مضبوط کرتا،  غصے کو ٹھنڈا



Total Pages: 15

Go To