Book Name:Beta Hoto Aisa

مرض کیلئے رکاوٹ ہے  {13}بادام بفا (یعنی سر انسانی پر ہونے والی خشکی کے سفید چھلکے)  دور کرتا ہے اور بال سفید ہونے سے روکتا ہے  {14}بادام آنکھوں کی بینائی کے لئے مفید ہے  {15روزانہ رات کو سات دانے بادام اور21دانے کشمش یعنی سوکھے ہوئے انگور  (چھوٹے بڑے کوئی سے بھی ہوں ) پانی میں بھگو دیجئے اور یہ دونوں چیزیں صبح دودھ کے ساتھ اوراچھی طرح چبا کر کھا لیجئے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّدردِ سر دُور ہو گا،  قوت حافظہ کیلئے بھی یہ نسخہ مفیدہے {16اِنجیر اور بادام  ملا کر کھانے سے پیٹ کی اکثر بیماریاں دُورہوتی ہیں ۔   

زیادہ   گر   دماغی   ہے   ترا   کام

تو   کھایا   کر   ملا   کر  شہد   بادام

پستے  (Pistachio)

  پستہ د ل ودماغ کو قوت بخشتا ہے۔  بدن کو موٹا کرتا اور گردے کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔  ذہن اور حافظہ مضبوط کرتا ہے ۔   کھانسی کے علاج کے لئیپستہ مفید ہے۔     (کتاب المفردات ص ۱۵۶)   

کاجو  (Cashew)

       کاجو جسم کو غذائیت اور دِماغ کو طاقت دیتا ہے۔   بدن کو موٹا کرتا ہے۔  نہار منہ شہد کے ساتھ کاجو کھانا دافع نسیان  (یعنی بھولنے کی بیماری دور کرنے والا) ہے۔  ایک کوڑھی  (سفید داغ کا مریض)  صرف کاجو بکثرت کھانے سے صحت یاب ہو گیا۔   (ایضاً ص۳۳۶)

چلغوزے  (Pine Nuts)

      چلغوزہ بلغم دُور کرتا اور بدن کو موٹا کرتا ہے۔  بھوک بڑھاتا ہے۔  دل اور پٹھوں کو قوت بخشتا ہے۔  چھلے ہوئے چلغوزے کا شیرہ بنا کر تھوڑا سا شہد شامل کرکے چاٹنا بلغمی کھانسی کے لئے مفید ہے۔    (ایضاً ص۲۱۱)

مونگ پھلی   (Peanut)

 



Total Pages: 15

Go To