Book Name:Islam Ki Bunyadi Batain Part 03

سلام کو عام کرنا

٭…  گھر، بس، ٹرین مدرسے وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ  میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کرنے کی عادت بنائی ہے یا نہیں ؟ (مدرسے میں جو جو سنتیں سکھائی جاتی ہیں گھر میں بھی ان پر عمل جاری رکھیں )

لباس کے متعلق مدنی انعامات

٭…  سنت کے مطابق آدھی پنڈلی تک (سفید) کرتا، سامنے جیب میں نمایاں مسواک اور ٹخنوں سے اونچے پائنچے، سر پر زلفیں ، سارا دن عمامہ شریف (گھر میں بھی اور باہر بھی) سجانے کامعمول ہے یا نہیں ؟

٭…  فیضانِ سنت جلد اول کے ص 122پر دیئے ہوئے طریقے کے مطابق (باہَراور گھر میں ) پردے میں پردہ کی عادت ڈالی ہے یا نہیں ؟ (سوتے وقت پاجامہ پر مزیدایک چادر تہبند کی طرح باندھ لیں اور ایک چادر اوپر سے بھی اوڑھ لیں اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  پردے میں پردہ ہو جائے گا)

آنکھوں کے قفلِ مدینہ سے متعلق مدنی انعامات

٭…  کسی سے بات کرتے وقت اکثر آپ کی نگاہ نیچی ہوتی ہے یا مخاطب (یعنی جس سے بات کر رہے ہیں اس) کے چہرے پر؟ (بات کرتے ہوئے سامنے والے کے چہرہ پر نگاہیں گاڑنا سنت نہیں ) نیزکیا آج آپ نے اپنے گھر کے بر آمدوں سے (بِلا ضَرورت) باہَر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے ان کے گھروں کے اندرجھانکنے سے بچنے کی کوشش کی؟

٭…  گھر یاہوٹل وغیرہ میں T.Vیا V.C.Rیاموبائل وغیرہ پر فلمیں ڈرامے تو نہیں دیکھتے؟ (فلمیں ڈرامے ہر گز نہ دیکھا کریں ۔ جو اپنی آنکھوں کو نظر حرام سے پُر کرتا ہے قیامت کے روز اس کی آنکھوں میں آگ بھری جائے گی۔ T.Vاور  V.C.Rفلمیں اور ڈرامے دیکھنے سے حافظہ بھی کمزور ہو سکتا ہے، عموماً نابینا بچے جلد حافظ قرآن بن جاتے ہیں اسلئے کہ وہ آنکھوں کے غلط استعمال سے بچے رہتے ہیں لہٰذا ان کا حافظہ قوی ہوتا ہے۔ آپ بھی آنکھوں کے غلط استعمال سے بچیں اور آنکھوں کاقفلِ مدینہ  لگائیں )

زبان کے قفل مدینہ سے متعلق مدنی انعامات

٭…  جب تک دوسرا بات کر رہا ہو آپ اطمینان سے سنتے ہیں یا اس کی بات کاٹ کر اپنی بات شروع کر دیتے ہیں ؟ نیز بہت سوں کی عادت ہوتی ہے کہ بات سمجھ جانے کے باوجود بے ساختہ ہیں ؟ یا کیا؟ وغیرہ بول کر دوسروں کو خوامخواہ اپنی بات دہرانے کی زحمت دیتے ہیں آپ کی بھی تو کہیں یہ عادت نہیں ؟

٭…  زبان پر قفلِ مدینہ لگاتے ہوئے غیر ضروری باتوں کی عادت نکالنے اور خاموشی کی عادت بنانے کی کوشش جاری ہے یا نہیں ؟ نیز آپ کچھ نہ کچھ اشارے سے بھی اور روزانہ کم از کم چار بار لکھ کر بھی گفتگو فرماتے ہیں یا نہیں ؟ نیز فضول بات منہ سے نکل جانے کی صورت میں بطورِ کفارہ فوراًدرود پاک پڑھنے کی عادت بنائی ہے یا نہیں ؟ (عموماً گونگے ہوشیار ہوتے ہیں کہ وہ زبان کے غلط استعمال سے محفوظ رہتے ہیں ۔ آپ بھی زبان پر  قفل مدینہ  لگالیں تاکہ فضول گوئی سے بچ سکیں )

کھانا کھانے کے متعلق مدنی انعامات

٭…  گھر (یا مدرسہ وغیرہ) کا ہر کھانا صبر و شکر کے ساتھ تناول فرمالیتے ہیں یا پسند نہ آنے پر مَعَاذَ اللہ ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں ؟ (کھانے کو عیب لگانا سنت نہیں اور منہ نہ بگاڑیں )

٭…  کھانا حتی الامکان سنت کے مطابق کھاتے، نیچے گرے ہوئے دانے وغیرہ چن کر کھا لیتے، ہڈیاں ، گرم مسالہ وغیرہ نیز کھانے کے بعد انگلیاں سب اچھی طرح چاٹ لیتے اور برتن دھو کر پی لیتے ہیں یا نہیں ؟ (دھونا اسی وقت کہیں گے جبکہ کھانے کا اثر برتن میں باقی نہ رہے) نیز کھانے سے فراغت کے بعد برتن اٹھانے، دسترخوان صاف کرنے اور تھال وغیرہ دھونے کے معاملے میں دوسروں سے کہیں الجھتے تو نہیں ؟ مدرسے کے ناظم صاحب صفائی وغیرہ کے متعلق وقتاً فوقتاً جو ہدایات دیتے ہیں آپ ان پر عمل کرتے ہیں یا نہیں ؟

سونے جاگنے کے آداب کے متعلق مدنی انعام

٭…  بعد نمازِ عشا (علمی مشاغل وغیرہ سے فارغ ہو کر) جلد تر سونے کی عادت ڈالیں ۔ جب آپ کو نماز کیلئے یا یوں ہی جگایا جاتا ہے تو فوراً اٹھ جاتے ہیں یا دوبارہ لیٹ جاتے ہیں یا بیٹھے بیٹھے اونگھ جاتے ہیں ؟ ایسا کتنی بار ہوتا ہے؟ جب سو کر اٹھتے ہیں (چاہے بار بار بچھونا چھوڑنا پڑے) ہر بار بچھونا لپیٹ لیتے ہیں یا نہیں ؟ سونے کا وقت ختم ہو جانے پر بچھونا تہہ کر کے اس کی جگہ پر رکھتے ہیں یا وہیں پڑا رہنے دیتے ہیں ؟

بڑوں کی اطاعت کے متعلق مدنی انعامات

٭…  مَدَنی مرکز، نگران، استاد اور والدین کی (یہ سب جب تک خلافِ شرع کرنے کا حکم نہ دیں ) اِطاعت فرماتے ہیں یا نہیں ؟ نیز کیا آج آپ نے یکسوئی کے ساتھ فکرِمدینہ (یعنی اپنے اعمال کا مُحاسَبہ) کرتے ہوئے جن جن مَدَنی انعامات پر عمل ہو ان کی  رسالے میں خانہ پُری فرمائی؟

٭…  روزانہ کم از کم کسی ایک نماز کے بعد اپنے ماں باپ اور اپنے قاری صاحب کیلئے اچھی اچھی دعائیں کرتے ہیں یا نہیں ؟ نیز کیا آج آپ نے گھرمیں مَدَنی ماحول بنانے کے  مَدَنی پھولوں کے مطابق ممکنہ صورت میں عمل کیا؟ (والدین اور استاد کو آتا دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جائیں ، والدین اور استاد کے سامنے ہمیشہ آواز پست رکھیں ، ان سے آنکھیں ہر گز نہ ملائیں ، اپنے



Total Pages: 146

Go To