Book Name:Faizan e Syed Ahmed Kabir Rafae

وغیرہ رَحِمَہُمُ اللہ ِتَعَالٰیآپ کے مشہور خُلفاءو تلامذہ میں شامل ہیں۔ ([1])

آپ کے سجادہ نشین

حضرت امام کبیر مُحْی الدین ،سیِد ابواسحاق ابراہیم اعزب رفاعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی سلسلۂ رفاعیہ کےسجادہ نشین بنائے گئے۔ ہند میں سب سے پہلے آپ کا فیضان آپ رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے خلیفہ حضرت شیخ عبداللہانصاری بدایونی رفاعیعَلَیْہِ رَحمَۃُ  اللہ ِالْقَوِی المعروف جھنڈے والے پیرنے تقسیم فرمایا جن کا مزاراندرونِ شہر بدایوں (یوپی) ہند میں ہے۔([2])

آپرَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی تصانیف

آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے متَعَدَّد کتابیں  تحریر فرمائیں لیکن اکثرکتب  تاتاریوں کے حملے میں ضائع  ہوگئیں البتہ جو کتابیں زیورِ طباعت سے آراستہ ہوئیں ان میں سے چند کے نام یہ ہیں ۔

(1)حَالَۃُ اَھْلِ الْحَقِیْقَۃِ مَعَ اللہِ       (3)اَلسِّرُ الْمَصُوْن

 (2)رَاتِبُ الرَّفَاعِی                  (4)اَلْبُرھَانُ الْمُؤیَّد([3])

آپ کی  اولاد

اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو ایک بیٹے اور دو بیٹیوں سے نوازا تھا  بیٹے

 



[1]سیرت سلطان الاولیا، ص۷۹ ،۸۰،ملتقطاً

[2]تاریخ مشائخ قادریہ، ص۴۴،وغیرہ

[3]سیرت سلطان الاولیا ،ص۸۱،ملتقطاً



Total Pages: 34

Go To