Book Name:Ameer e Ahlesunnat Ki Deeni Khidmat

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی سروسز

ہاتھوں   ہاتھ استخارہ:

اس کے ذریعے یومیہ سینکڑوں   اور ماہانہ ہزاروں   استخارے کئے جاتے ہیں  ۔ نہ صرف استخارے کئے جاتے ہیں   بلکہ شہر کا معلوم کر کے وہاں   کے تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں   کا پتا دے کر وہاں   سے اُن کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اوقات: صبح 9 تا رات 9   (علاوہ جمعۃ المبارک ۔جمعرات کو صرف 9 تا 7 اور رات 11 تا صبح 7   (علاوہ جمعرات)   نمبریہ ہے 34858711پاکستان والے 021 کوڈ اور پاکستان سے باہر والے 009221 کوڈ لگائیں  ۔

بذریعہ ای میل استخارہ:

ٹیلی فون کے استخارے پردنیا بھر سے استخارے کروانے والوں   کا بہت زیادہ رَش ہوتا ہے جس کی وجہ سے لائن آسانی سے مل نہیں   پاتی اس مسئلے کے پیشِ نظر مجلس نے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ای میل کے ذریعے استخارہ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ مجلس کو روزانہ سینکڑوں   میلز موصول ہوتی ہیں۔

ہاتھوں   ہاتھ کاٹ:

روزانہ دنیا بھرسے اسلامی بھائی اپنی اپنی پریشانیوں  ،  بیماریوں   اور مشکلات کی کاٹ   (یعنی نجات)   کیلئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود کاٹ کی سروس پر اپنا اپنا مسئلہ لکھ کر مجلس کو بھیجتے ہیں   مجلس کی طرف سے ہر ایک کی روزانہ ہی کاٹ کر دی جاتی ہے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  بے شمار اسلامی بھائیوں   کو گھر بیٹھے بیٹھے فائدہ بھی ہو جاتا ہے۔   ([1]

روحانی علاج  (تعویذاتِ عطاریہ)  :

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netپر موجود روحانی علاج کی سروس سے دنیا بھر کے پریشان حال اپنے مسائل،  پریشانیوں  ،  بے روزگاریوں   اور جنات جادو کے معاملات کا حل پاتے ہیں  ۔ اس سروس پر بھی ہزاروں   اسلامی بھائی و بہنیں   رابِطہ کرتے ہیں   جنہیں   بذریعہ ڈاک شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  اس سروس سے بھی بے شمار لوگ فیض و شفا پا رہے ہیں  ۔

ای میلز:

شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دنیا بھر سے سینکڑوں   ای میلز آتی ہیں   جن میں   اسلامی بھائی و بہنیں   اپنی پریشانیوں   اور دیگر مسائل پیش کرتے اور دعا کی درخواست کرتے ہیں  ۔ ایڈریس یہ ہے:

 attar@dawateislami.net

مُرید بننے کیلئے :

اس سروس پرماہانہ ہزاروں   نام عطاری بننے کے لئے آتے ہیں   جنہیں   شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سلسلے میں   داخل ہونے کی صورت میں   جواباً شیخ طریقت،  امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مکتوب میل کیا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  ہر ماہ  مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے 26 ہزار سے زائد اسلامی بھائی و اسلامی بہنیں   سلسلۂ عالیہ قادِریہ،  رضویہ،  عطّاریہ  میں   داخل ہونے کا شرف پاتے ہیں  ۔

فتاویٰ:

اکثر مکتوبات و ای میلز اور رُقعات میں   اسلامی بھائی و بہنیں   شرعی مسائل بھی دریافت کرتے ہیں   تو اُنہیں   دارُ  الافتاءا ھلسنّت کے تعاون سے میل یا ڈاک کے ذریعے فتاویٰ بھی ارسال کئے جاتے ہیں۔

 



[1]    یہ عمل ہر طرح کی بیماری ، پریشانی،  گھریلو ناچاقی،  مقدمات،  جنات،  جادو،  کاروباری بندش،  نظرِ بد،  کاغذات یا مال کی چوری یا گمشدگی،  الغرض ہر ہرجائز کام کیلئے کروایا جا سکتا ہے۔



Total Pages: 157

Go To