Book Name:Madani Wasiyat Nama

{۱۷}          جنازے کے جلوس میں  سب اسلامی بھائی مل کر امامِ اہلِ سنّت رضی اللہ تعالٰی عنھ کا قصیدۂ درود’’کعبے کے بدرُ الدجیٰ تم پہ کروڑوں  درود‘‘ پڑھیں۔   (اس کے علاوہ بھی نعتیں  وغیرہ پڑھیں  مگر صرْف اور صرْف عُلَمائے اہلسنَّت ہی کا کلام پڑھا جائے)

 {۱۸}         جنازہ کوئی صحیحُ الْعَقیدہ سنی عالمِ باعمل یا کوئی سنتوں  کے پابند اسلامی بھائی یا اہل ہوں  تو اولاد میں  سے کوئی پڑھادیں  مگر خواہش ہے کہ سادات کرام کو فوقیّت دی جائے۔

 {۱۹}          زہے نصیب ! ساداتِ کرام اپنے رحمت بھرے ہاتھوں  قَبْر میں اُتا ر کراَرحَمُ الرّٰحِمِین کے سپرد کردیں۔  

 {۲۰}         چہرے کی طرف دیوارِ قبلہ میں  طاق بناکر اس میں  کسی پابند سنت اسلامی بھائی کے ہاتھ کا لکھا ہوا عہد نامہ ، نقش نَعلِ شریف، سبز گنبد شریف کا نقشہ ،  شجرہ شریف،  نقش ہرکارہ وغیرہ تبرُّکات رکھئے۔

 {۲۱}          جنّتُ البقیعمیں  جگہ مل جائے تو زہے قسمت ! ورنہ کسی ولیُّ اللہ کے قُرْب میں  ،  یہ بھی نہ ہو سکے تو جہاں  اسلامی بھائی چاہیں  سپرد خاک کریں  مگر جائے غصب پر دَفن نہ کریں  کہ حرام ہے۔

 {۲۲}         قَبْر پر اذان دیجئے۔

 {۲۳}         زہے نصیب!  کوئی سَیِّد صاحب تلقین فرمادیں۔   ([1])

 {۲۴}         ہوسکے تو میرے اہلِ مَحَبّت میری تدفین کے بعد12 روز تک ، یہ نہ ہوسکے تو کم ازکم  12گھنٹے ہی سہی میری قَبْر پر حلقہ کئے رہیں  اور ذِکرو دروداور تلاوت ونعت سے میرا دل بہلاتے رہیں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نئی جگہ میں  دل لگ ہی جائے گا اس دَوران بھی او رہمیشہ نمازِ باجماعت کا اہتمام رکھیں۔

 {۲۵}         میرے ذِمّے اگر قرض وغیرہ ہو تو میرے مال سے اوراگر مال نہ ہو تودرخواست ہے کہ میری اولاد اگر زندہ ہوتو وہ یا کوئی اوراسلامی بھائی احساناًاپنے پلے سے ادا فرمادیں۔  اللہ عَزَّ وَجَلَّاجرِ عظیم عطا فرمائے گا۔   (مختلف اجتماعات میں  اعلان کیا جائے کہ جس کسی کی بھی دل آزاری یا حق تلفی ہوئی ہو وہ محمد الیاس عطّار قادری کو معاف فرما دیں  اگر قرض وغیرہ ہو تو فوراً ورثاء سے رجوع کریں  یا معاف کردیں )

 {۲۶}         مجھے کثرت کے ساتھ ایصال ثواب ودعائے مغفرت سے نوازتے رہیں تو احسان عظیم ہوگا۔

 {۲۷}        سب کے سب مسلک اعلیٰ حضرت یعنی مذہب اہل سنت پر امام اہل سنت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرحمٰنکی صحیح اسلامی تعلیمات کے مطابق قائم رہیں  ۔

 {۲۸}         بد مذہبوں  کی صحبت سے کوسوں  دور بھاگئے کہ ان کی صحبت خاتمہ بالخیر میں  بہت بڑی رکاوٹ اورسبب بربادی آخرت ہے۔

 {۲۹}         تاجدارِ مدینہ، راحت قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحبَّت اور سنّت پر مضبوطی سے قائم رہئے ۔

{۳۰}          نمازِ پنجگانہ ، روزۂ رمضان ، زکوٰۃ ، حج وغیرہ فرائض  (ودیگر واجبات و سنن)  کے معاملے میں  کسی قسم کی کوتاہی نہ کیا کریں۔

 



[1]      تلقین کی فضیلت : سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:جب تمہارا کوئی مسلمان بھائی مرے اور اس کومٹّی دے چکو تو تم میں ایک شخص قبر کے سرہانے کھڑا ہو کر کہے :یا فلاں بن فلانہ! وہ سنے گا اور جواب نہ دے گا۔ پھر کہے:یا فلاں بن فلانہ !وہ سیدھا ہوکر بیٹھ جائے گا،پھر کہے:یا فلاں بن فلانہ !وہ کہے گا:’’ ہمیں ارشاد کر اللہ عَزَّ وَجَلَّ تجھ پر رحم فرمائے ۔ ‘‘مگر تمہیں اس کے کہنے کی خبر نہیں ہوتی۔ پھر کہے:اَُذْکُرْ مَاخَرَجْتَ عَلَیْہِ مِنَ الدُّنْیَا: شَہَادَۃَ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ  (صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) ، وَاَنَّکَ رَضِیْتَ بِاللّٰہِ رَبًّاوَّبِالْاِ سْلاَمِ دِیْنًا وَّ بِمُحَمَّدٍ (صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) نَبِیًّا وَّ بِالْقُراٰنِ اِمَامًا۔ ترجمہ’’:تو اُسے یا د کر جس پر تو دنیا سے نکلا یعنی یہ گواہی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اس کے بندے اور رسول ہیں اور یہ کہ تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے رب اور اسلام کے دین اور محمد  (صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)  کے نبی اور قراٰن کے امام ہونے پر راضی تھا۔ ‘‘مُنکر نکیر ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر کہیں گے چلو ہم اُس کے پا س کیا بیٹھیں جسے لوگ اُس کی حُجَّت سکھا چکے۔ اس پر کسی نے سرکارِ مدینہ  (صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم)  سے عرض کی :اگر اُس کی ماں کا نام معلوم نہ ہو؟ فرمایا:حوا  (رضی اللہ تعالٰی عنھا)  کی طرف نسبت کرے ۔   (طبرانی کبیر ج ۸ ص ۲۵۰ حدیث۷۹۷۹) یادر ہے!فلاں بن فلانہ کی جگہ میِّت اور اسکی ماں کا نام لے،مَثَلاً یا محمد محمد الیاس بن اَمِینہ۔ اگر میِّت کی ماں کا نام معلوم نہ ہو تو ماں کے نام کی جگہ حوا  (رضی اللہ تعالٰی عنھا)  کا نام لے ۔ تَلقِین صِرْف عربی میں پڑھئے۔



Total Pages: 7

Go To