Book Name:Fatawa Razawiyya jild 8

اندرون مسجد جماعت خانہ اور صحنِ مسجد خارج مسجد بولنا یہ عندالشرع معتبر ہے یا نہیں؟ اور کس قدریں نمازیں ہر سال میں اُس صحن پر ادا کی جائیں کہ وہ صحن مسجد بن جائے؟ اُس صحن کی مسجد بن جانے میں سوائے نماز کے اور کوئی دوسری شرط بھی عندالشرع معتبر ہو تو تحریر فرمائیں۔ بینوا  توجروا۔

الجواب:
بسم اﷲالرحمن الرحیم
الحمدﷲ والصلوٰۃوالسلام علی رسول اﷲ

 صحنِ مسجد قطعًاجزیہ مسجد ہے جس طرح صحنِ دار جزءِ دار ، یہا ں تك کہ اگر قسم کھائی زیدکے گھر نہ جاؤں گا، اور صحن میں گیا بیشك حانث ہو گا کما یظھر من الھدایۃ والھندیۃ والدرالمختار وردالمختار و عامۃ الاسفار (جیسا کہ ہدایہ، ہندیہ، دُرمختار، ردالمختاراور عام کتب میں ہے، ت) اسی طرح اگر قسم کھائی مسجد سے باہر نہ جاؤں گا اور صحن میں آیا ہر گزحانث نہ ہو ا، ولہذا معتکف کو صحن میں آنا جانا بیٹھنا رہنا یقینا روا، یہ مسئلہ اپنی نہا یت وضا حت وغایت شہرت سے قریب ہے کہ بدیہیات اولیہ سے ملتحق ہو، جس پر تما م بلادمیں عام مسلمین کے تعامل وافعال شاہد عدل، جن کے بعد اصلًااحتیاج دلیل نہیں ، ہاں جو دعوٰی خلاف کرے اپنے دعوے پر دلیل لا ئے ، اور ہر گز نہ لاسکے گا حَتّٰی یَلِجَ الْجَمَلُ فِیۡ سَمِّ الْخِیَاطِ ؕ (یہا ں تك کہ اونٹ سو ئی کے سوراخ میں داخل ہو جائے۔ت) مدعیِ خلاف نے کہ صحنِ مسجد کے مسجد نہ ہونے پر دو دلیلیں پیش کیں،ایك عام جس میں دلیل کی صورت بھی نہیں بلکہ محض دعوٰی ہے دلیل ہے دوسری خا ص مساجد سورت سے متعلق دونو ں محض باطل و زاہق۔ فقیر غفراﷲتعالٰی اس مسئلہ واضحہ کی ایضا ح کو بحکم ضرورت صرف دس وجہیں ذکرکرتا ہے جن سے حکم انجلائے تام پائے اور دونو ں دلیل خلاف کا ازالہ وہام ہو جائے ، اسی کے ضمن میں اِن شاء اﷲ تعالٰی تمام مراتب سوال کا جواب منکشف ہو جائے گا۔

فاقول: وباﷲالتوفیق وافاضۃالتحقیق(میں کہتا ہوں اﷲتعالٰی ہی تو فیق اور تحقیق عطا کرنے والا ہے،

اوّلا : مسجد اس بُقعہ کا نام ہے جو بغرض نمازِ پنجگانہ وقف خالص کہا گیا وتمام تعریفہ مع فوائد قیودہ فی الوقف من کتابنا العطایاالنبویۃ فی الفتاوی الرضویۃ(مسجد کی کامل تعر یف اور اس کے تمام قیود کے فوائدکی تفصیل ہما رے فتاویـــــ "العطایا النویہ فی الفتاوی الرضویۃ"کے باب الوقف میں ملاحظہ کیجئے۔ت) یہ تعریف با لیقین صحن کو بھی شامل 'اور عمارات و بنایا سقف وغیرہ ہر گز اس کی ماہیت میں داخل نہیں یہاں تك کہ اگر عمارت اصلًا نہ ہو صرف ایك چبوترہ یا محدودمیدان نماز کے لئے وقف کردیں قطعًا مسجد


 

 



Total Pages: 673

Go To