Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1
اور وہیب و عبد الوارث کی روایت اسماعیل بن امیہ سے یوں ہے ۔
عن ابی عمرو بن حریث عن جدہ۔
اس میں ابو عمر کے بعد راوی ان کے جد حریث ہیں مگر والد کا نام بھی حریث بتایا ہے ۔
اور ابن جریج کی روایت اسمعیل بن امیہ سے اس طرح ہے:۔
عن ابی عمرو عن حریث بن عمار عن ابی ہریرۃ۔
اس میں ابو عمرو کے بعد اگرچہ حریث ہیں مگر ان کے والد کا نام عمار بیان کیا گیا ہے ۔
اس سند میں اس طرح کے اور بھی اضطراب ہیں۔(۹۴)
مثال قسم ثانی ،جیسے :۔
حدثنا عبد اللہ بن عبد الرحمن نا محمد بن الطفیل عن شریک عن ابی حمزۃ عن عامر عن فاطمۃ بنت قیس عن النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم قال : ان فی المال حقا سوی الزکوۃ ۔ (۹۵)
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک مال میں زکوۃ کے علاوہ بھی ایک حق ہے۔
دوسری روایت اس طرح ہے :۔
حدثنا علی بن محمد، ثنا یحیی بن آدم عن شریک عن ابی حمزۃ عن الشعبی عن فاطمۃ بن قیس انہا سمعتہ تعنی النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یقول: لیس فی المال حق سوی الزکوۃ۔ (۹۶)
حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک مال میں زکوۃ کے علاوہ اور کوئی حق نہیں ۔
پہلی حدیث میں زکوۃ کے علاوہ مال میں کچھ اور حقوق بھی فرمائے تھے اور اس میں نفی ہے ۔ لہذا یہ متن میں اضطراب ہوا ۔
حکم:- اضطراب چونکہ راوی کے ضبط کی کمزوری کو بتاتا ہے ۔ لہذا ایسی احادیث ضعیف قرار
پاتی ہیں ۔ اور اس کا مرتبہ مقلوب کے بعد ہے ۔