Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

تعریف  ناسخ :۔ شارع کا ایک حکم شرعی کی  تحدید بیان کر کے دوسرا حکم سنانا، کبھی  ایک

حدیث  دوسری حدیث کی ناسخ ہوتی ہے، اور کبھی  حدیث قرآن کے لئے ناسخ قرار دی جاتی ہے   اور کبھی  بر عکس۔

       یہ فن بھی  نہایت  اہم  اور بڑی  دشوارگذار منزل ہے،  امام زہری  فرماتے ہیں:۔

        فقہاء کو ناسخ ومنسوخ احادیث نے تھکا دیا۔

       امام شافعی کو اس فن  میں خاص امتیاز حاصل تھا  ، امام احمد نے فرمایا : ہم نے مجمل   ومفسر اور ناسخ و منسوخ کو آپ کی  مجلس کے بغیر حاصل نہ کیا۔

 ذرائع علم نسخ

        نسخ  کو جاننے کے لئے متعدد ذرائع ہیں۔

٭    خود حضور سید عالم صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم    تصریح فرمادیں۔

جیسے۔  کنت نہیتکم عن زیارۃ القبور فزوروہا فانہ تذکر الآخرۃ۔ (۴۸)

        میں نے تم کو قبور کی زیارت سے منع کیا تھا۔  اب میں  تم کو اجازت  دے رہا ہوں، لہذا زیارت کیا کرو کہ آخرت کی  یاد دلاتی ہے۔

٭    صحابی  بیان کریں ، جیسے حضرت  جابر بن عبد اللہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا بیان:۔

        کان آخر الامرین من رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ترک الوضوء مما غیرت النار۔ (۴۹)

        رسول اللہ صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم کا آخری عمل مبارک  یہ  تھا کہ آگ سے پکی ہوئی  چیزوں کو تناول  فرما کر وضو نہیں   فرمایا۔

        اور حضرت ابی  بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان:۔

        انماکان انما  الماء من الماء رخصۃ فی اول الاسلام ثم نھی عنہا۔ (۴)

        انزال  ہونے  پر ہی  غسل کر نے کا حکم آغاز اسلام میں تھا پھر بعد میں محض جماع پر ہی غسل  کا حکم دے دیا  گیا۔

٭     تاریخ وقت کا علم  ہونے پر نسخ  کا فیصلہ کیا جاتا ہے،  جیسے حضر  ت  شداد بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم  صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا۔

 



Total Pages: 604

Go To