Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

مشتمل ہے ، اس میں چار ہزار کے قریب احادیث جمع کی

گئی ہیں اور یہ کتاب بڑے سائز کے تقریبا چار ہزار صفحات اور چھہ جلدوں پر مشتمل ہے۔

       یہ عظیم الشان کارنامہ فاضل اجل مولانا  علامہ محمد حنیف خاں مد ظلہ صدر المدرسین جامعہ نوریہ رضویہ باقر گنج بریلی شریف نے انجام دیا ہے ۔ وہ بجا طور پر صدہزار ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں ، ان کا یہ کام کئی پہلوئوں سے امتیازی شان کا حامل ہے ۔ مولائے کریم جل مجدہ العظیم انہیں دارین میں اجر جمیل عطا فرمائے اور ملت اسلامیہ کیلئے مفید کام کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے

۔ آمین ۔

       جامع الاحادیث کی چند امتیازی خصوصیات یہ ہیں ۔

۱۔    احادیث کو ابواب فقہی کے انداز میں مرتب کیا گیا ہے۔

۲۔     احادیث کے مآخذ بیان کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے بعض احادیث کے دس بیس حوالے

دئے گئے ہیں اور یہ بجا ئے خود بڑی محنت اور تحقیق کا کام ہے ۔

۳۔    جن احادیث کا ترجمہ امام احمد رضا بریلوی قد س سرہ نے کیا ہے تلاش کر کے وہی ترجمہ

لکھا گیا ہے ۔

۴۔     احادیث کے جو فوائد امام احمد رضا بریلوی  رحمۃ اللہ تعالی   علیہ نے تحریر فرمائے ہیں وہ

حدیث کے تحت بیان کر دئے گئے ہیں ۔

۵۔    احادیث مبارکہ کے کلمات طیبات کی جو شرح امام احمد رضا بریلوی نے فرمائی ہے اس

کاخلاصہ حدیث کے ساتھ بیا ن کر دیا گیا ہے ۔

۶۔    جس حدیث پر امام احمد رضا بریلوی قد س سرہ نے تفصیلی گفتگو کی ہے اس کے تحت بحث

کا خلاصہ لکھ دیا گیا ہے ۔

۷۔     جگہ جگہ یہ وضاحت بھی کر دی گئی ہے کہ حدیث صحیح ہے یا حسن ۔

۸۔    حدیث کے راویوں کے  مختصر حالات لکھے گئے ہیں۔ 

۹۔     مقدمہ میں تدوین حدیث ، تاریخ حدیث اور اصول حدیث نیز علم حدیث میں امام احمد

رضا بریلوی قدس سرہ کے مقام و مرتبہ  پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے ۔

 



Total Pages: 604

Go To