Book Name:Jame Ul Ahadees Jild 1

بو لے   ،یہ نعمان بن ثابت کون ہیں ؟میں نے کہا: ایک شیخ ہیں جن سے عراق میں میری ملاقات ہوئی ۔فرمایا: یہ مشائخ میں زیادہ دانشمند ہیں ۔ان سے علم میں اضافہ کرو ،میں نے ان سے کہا : یہ

ہی وہ ابوحنیفہ ہی جن سے آپ نے مجھے روکا تھا ۔

       امام اعظم سے اسکے بعد مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی ،مسائل میں گفتگوہوئی ،جب ان سے میری ملاقات دوبارہ ہوئی توامام اوزاعی فرماتے تھے ،اب مجھے انکے کثرت علم وعقلمندی

پررشک ہوتاہے۔میں انکے متعلق کھلی غلطی پرتھا ،میں اللہ سے استغفار کرتاہوں ۔

       مدینہ منورہ میں حضرت امام باقر سے ملاقات ہوئی ،ایک صاحب نے تعارف کرایا ، فرمایا: اچھاآپ وہی ہیں جو قیاس کرکے میرے جد کریم کی احادیث ردکرتے ہیں ۔عرض کیا : معاذاللہ ،کون ردکرسکتاہے ۔حضور اگراجازت دیں توکچھ عرض کروں ۔اجازت کے بعد عرض

کیا: ۔

       حضور مرد ضعیف ہے  یا عورت ؟ارشاد فرمایا: عورت ۔

          عرض کیا:۔

       وراثت میں مرد کاحصہ زیادہ ہے یاعورت کا ؟

       فرمایا:۔ مردکا۔

       عرض کیا:۔

       میں قیاس سے حکم کرتا توعورت کومرد کا دوناحصہ دینے کاحکم دیتا ۔

       پھر عرض کیا: ۔

       نماز افضل ہے یاروزہ ؟

       فرمایا:۔ نماز ۔

       عرض کیا :۔

       قیاس یہ چاہتاہے کہ حائضہ پر نماز کی قضابدرجہٗ اولی ہونی چاہیئے ،اگر قیاس سے حکم

کرتاتو یہ حکم دیتاکہ حائضہ نما زکی قضاکرے ۔

       پھر عرض کیا:۔

 



Total Pages: 604

Go To