Book Name:52 Madani Inamaat

مَدَنی وَضاحتیں 

مَدَ نی اِ نعاما ت کی وضاحتوں   اور رعا یتوں   سے متعلق سُوالا ت کے جوابا ت کے لیے تنظیمی طور پرچار قاعدے مقرر کئے گئے ہیں  ۔

قاعدہ نمبر1:  بعض مَدَنی اِنعامات چند ’’  جُزئیات‘‘ پر مشتمل ہیں  ۔

مَثَلاً :  تہجد، اِشراق ، چاشت، اَوَّابین والا مَدَنی اِنعام، اِس مَدَ نی اِنعام میں   4 جُزہیں   ، لہٰذا ایسے مَدَنی اِنعامات پر اکثر پر عَمَل ہونے کی صو رت میں   تنظیمی طو ر پر عَمَل مان لیا جا ئے گا ۔ 

 (اکثر سے مُراد آدھے سے زیادہ مَثَلاً 100میں   سے51 اکثر کہلائے گا)

قاعِدہ نمبر2 : بعض مَدَنی اِنعامات ایسے ہیں   جن پر کسی دن عمل نہ ہونے کی صورت میں   تنظیمی طور پر دوسرے دن عمل کی ترغیب ہے۔

 مَثَلاً: چارصَفْحات فیضانِ سُنَّت،313باردُرُودِ پاک پڑھنے یا کنز الایمان  شریف سے کم از کم 3آیات کی تِلاوت  ( مَع ترجمہ و تفسیر)  کرنے سےمحرومی رہی۔ اس صورت میں   جتنے دن ناغہ ہوا،  بعد والے د نو ں   میں   رہ جانے والے د نوں   کا حساب لگا کر اُتنی ہی مرتبہ عَمَل کرنے پر تنظیمی طو ر پر عَمَل مان لیا جائے گا ۔

قاعِدہ نمبر3:  بعض مَدَنی اِنعامات ایسے ہیں  جن پر عمل کی عادت بنانے میں   وَقت لگتا ہے۔

مَثَلًا:  قَہقَہَہ،تُوتکار سے بچنے اور نگاہیں   جھکا کر چلنے کی عادت بنانے والے اِنعامات، ا یسے مَدَ نی اِنعامات پر زما نۂ کوشِش کے دَوران عَمَل ما ن لیا جا ئے گا ۔ (کوشش پائے جانے کے لئے ضروری ہے کہ کم ازکم دن میں   3دفعہ عمل کرے)

قاعدہ نمبر4: بعض مَدَنی اِنعامات ایسے ہیں   جن پر صحیح  عُذر  (یعنی حقیقی مجبوری) کی بِناء پر عمل کی کوئی صورت نہ ہو  تو  بھی تنظیمی طور پر ان پر عَمَل مان لیا جائے گا ۔

یومیہ41 مَدَنی انعامات

پہلا درجہ 14 مدنی انعامات

 (1)  کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ جائز کاموں   سے پہلے اچّھی اچّھی نِیَّتیں  کیں   ؟  نیز کم از کم دو کو اِس کی ترغیب دلائی؟

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

میزان

16

17

18

19

20

21

22

23

24

25

26

27

28

29

30

 

  (2) کیا آج آپ نے پا نچوں   نمازیں   پڑھیں   ؟ نیز ہر نماز پڑھنے      سے پہلے کسی ایک مسلمان قیدی کو  (نرمی



Total Pages: 6

Go To