Book Name:Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 2

۱؎  نجدعرب کا پانچواں صوبہ ہے حجا ز اور تہامہ کے درمیان،چونکہ یہ بلندی پر واقع ہے اس لیے نجدکہلاتا ہے،نجد کے معنے بلندی ہے۔

۲؎ یعنی یہ لشکر بڑا بابرکت ہے کہ سفر میں کم رہا مال بہت لے کر آیا۔خیال رہے کہ جس لشکر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم بہ نفس نفیس خود تشریف نہ لے جائیں اسے سریہ کہا جاتا ہے۔غالبًا اس شخص نے یہ حسرت کے طور پر کہا ہوگا کہ کاش اس میں میں بھی جاتا اسی لیے حضور علیہ السلام نے اگلا جواب دیا۔

۳؎ یعنی غنیمت صرف مال ہی کی نہیں ہوتی بلکہ اجرو ثواب کی بھی ہوتی ہے،اشراق پڑھنے والا جلدی گھر لوٹ آتا ہے اور پورا اجر لے کر آتا ہے۔

۴؎  چنانچہ انہیں بخاری نے منکر الحدیث فرمایا،نسائی نے کہا یہ ثقہ نہیں ہیں،ابن معین کہتے ہیں کہ ان کی حدیث کچھ نہیں،مرقاۃ نے فرمایا کہ ان کا حافظہ خراب ہے۔


 



Total Pages: 519

Go To