Book Name:Maraz Se Qabr Tak

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! تجہیز وتکفین  کے مسائل کی معلومات حاصل کرنے کیلئے آج ہی مکتبۃ المدینہ کی کتاب” تجہیز وتکفین کا   طریقہ“حاصل کیجئے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کتاب  میں مریض کی عیادت اور وقتِ نزع   سے لیکر تجہیز وتکفین اور تدفین کے بارے میں ڈھیروں ڈھیر معلومات موجود ہیں ۔ آج ہی اس کتاب  کومکتبۃ المدینہ سےھدیۃً  طلب کیجئے، خودبھی اس کامطالعہ کیجئے اور دوسرے اسلامی  بھائیوں کو بھی اس  کےمطالعہ کی  ترغیب دلائیے ،اس کتاب کودعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا بھی جاسکتاہے، ڈاؤن لوڈ (Download) اورپرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

مجلس تجہیزو تکفین  کاتعارف

اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے  104 شعبہ جات  (Departments)میں سے  ایک شعبہ" مجلس تجہیزوتکفین" بھی ہےجس کامقصدمسلمانوں کوغسل وکفن سے متعلق اہم شرعی مسائل سےآگاہ کرنا ، مجلس کےاسلامی بھائیوں کی وقتاً فوقتاً مدنی تربیت کرنا ،تربیت یافتہ اسلامی بھائیوں کا  مسلمانوں کی خیر خواہی کرتے ہوئے  مُردے کےغسل وکفن کا اہتمام کرنا اور لواحقین کوصبرکی تلقین کرنا ہے ۔کسی کے اِنتقال پراپنے علاقےمیں مجلس تجہیز و تکفینسے متعلقہ اسلامی بھائیوں  سےرابطہ کرکے میت کے غسل وکفن کی ترکیب بنائی جاسکتی  ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

قبرکیسی ہونی چاہیے

       میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!دِین سے دُوری کے باعث آج کل  میت کو دَفناتے وقت بھی  خلافِ سُنَّت طریقے پر قبر کھودی جاتی ہے قبرستانوں میں ایک ڈیڑھ فٹ کھدائی کرنے کےبعداس میں بلاک کی دیوار اٹھا کر قبر بنادی جاتی ہے اور قبر کا اکثر حصہ زمین کے اُوپر ہوتا ہے یہ طریقہ غلط ہے  ٭ سُنَّت یہ