Book Name:Husn e Mustafa ﷺ

 حضرتِ سیدتنا آمنہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں، وِلادت ِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وقت ایسا نور چمکا کہ مشارق و مغارب روشن ہوگئے اور میں نے مکے سے شام کے محلات واضح طور پر دیکھ لیے۔

آمِنہ تجھ کو مبارک شاہ کا میلاد ہو
تیرا آنگن نور،تیرا گھر کا گھر سب نور ہے
اِس طرف جو نور ہے تو اُس طرف بھی نور ہے
ذرَّہ ذرَّہ سب جہاں کا نُور سے معمور ہے

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے دُنیا میں تشریف لاتے ہی سجدہ فرمایا، کاش! اُس سجدے کے صدقے میں ہمیں سجدوں کی توفیق نصیب ہو جائے اور ہم پانچوں نمازیں مسجد میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ صفِ اوّل میں پڑھنے کے عادی بن جائیں۔یاد رکھیئے! ہر مسلمان مرد و عورت پر پانچ وقت کی نماز فرض ہے۔نماز کی فرضیت کاانکار کرنے والا کافر ہے ،چاہے اُس کا نام اور دیگر کام مسلمانوں والے ہوں۔جو بد نصیب ایک وقت کی نماز بھی جان بوجھ کر قضا کر دیتاہے اُس کا نا م جہنم کے دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے۔

رُوحُ الامیں نے گاڑا کعبے کی چھت پہ جھنڈا

تاعرش اُڑا پھریرا صبحِ شبِ ولادت

     اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ ! ہم بھی اپنے ہاتھوں میں اور اپنی سواریوں پر فیضانِ گنبدِ خضریٰ اور فیضانِ گنبدِ غوث و رضا سے مالا مال مدنی پرچم اُٹھائے،امیرِ اہلسنّت کے عطاکردہ مدنی پھولوں(مکتوب) کے مطابق  جلو سِ میلاد میں شرکت کریں گے۔زور سے کہیے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ