Book Name:Husn e Mustafa ﷺ

کاموں میں حصہ لیجئے،12 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کاایک  مَدَنی کاممدرسۃُ المدینہ بالغانمیں پڑھنایاپڑھانابھی ہے۔٭اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّمدرسۃُ المدینہ بالغان کی بَرَکت سے دُرست قرآنِ کریم پڑھنا نصیب ہوتا ہے٭مدرسۃُ المدینہ بالغان نماز،وُضو اور غُسْل وغیرہ ضروری اَحکام  سیکھنے کابہترین ذریعہ ہے ٭مدرسۃُ المدینہ بالغان میں حاضِری کی بَرَکت سے اچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے۔٭مدرسۃُ المدینہ بالغان کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے سُننے کی سعادت ملتی ہے ٭مدرسۃُ المدینہ بالغان  کی بَرَکت سے علمِ دین کی دَولت نصیب ہوتی ہے٭ مدرسۃُ المدینہ بالغان کی بَرَکت سے مسجد میں بیٹھنے کا ثواب میسّر آتا ہے٭مدرسۃُ المدینہ بالغان کی بَرَکت سے مدنی انعامات پر عمل کا جذبہ ملتا ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بُرائیوں میں مبتلاافراد جب دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کی صحبت میں  رہ کر مدرسۃ المدینہ بالغان  میں قرآنِ کریم سیکھنے آتے ہیں  اوردعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں  میں حصہ لیتے ہیں تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  ان پر مدنی رنگ چڑھتا  جاتاہے۔آئیے!اس کی ایک ایمان افروز  مدنی بہار ملاحظہ کیجئے اور جھومئے، چنانچہ

بدنگاہی کی عادت سے نجات مل گئی

بابُ المدینہ(کراچی) کے مقیم  ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  سے وابستہ ہونے سے پہلے فلمیں  ڈرامے دیکھنے، گانے باجے سننے اوربدنگاہی کرنے کے  عادی تھے جبکہ نماز وں  کی پابندی کا بھی ذہن نہ تھا۔اتفاق سے ایک مرتبہ ان کی ملاقات سفید لباس زیبِ تن کیے  سبز سبز عمامہ سجائے ایک اسلامی بھائی سے ہوئی،انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدرسۃُ المدینہ  (بالغان)میں  شرکت کی دعوت دی،ان اسلامی بھائی نے دعوت قبول کرتے ہوئے مدرسۃُالمدینہ (بالغان)میں پڑھنا شروع کردیا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ(بالغان)کی برکت سے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت معمول بن گیا،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مرید بھی ہو گئے۔نمازی اور