Book Name:Husn e Mustafa ﷺ

12 ربیع الاوّل یعنی آج کا روزہ بھی رکھیں گے کہ ہمارے آقا،مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہر پیر کو روزہ رکھا کرتے تھے اور جب بارگاہِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں پیر کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو ارشاد فرمایا ”اسی دِن میری ولادت ہوئی اور اسی دِن مجھ پرپہلی وحی نازل ہوئی“۔تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہم بھی آج روزہ رکھیں گے ۔ہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ 

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نبوت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، شَمْعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بزمِ جنّتصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے  مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سنتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں                                       نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

گھر میں آنے جانے کی سنتیں اور آداب

٭جب گھرسےباہَرنکلیں تویہ دُعاپڑھئے:بِسْمِ اللہ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ۔ ترجمہ:اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نام سے ،میں نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر بھروسہ کیا ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوَّت۔(ابوداو،د، ج۴ ص۴۲۰ حدیث۵۰۹۵) اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس دعاکوپڑھنے کی بَرَکت سے سیدھی راہ پر رہیں گے ، آفتوں سے حفاظت ہو گی اور اللہ الصَّمَدعَزَّوَجَلّ َکی مدد شاملِ حال رہے گی٭ گھرمیں داخل ہونے کی دعا:اَللّٰھُمَّ اِنِّیۤ اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللہ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللہ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا(اَیضاً۔حدیث۵۰۹۶)(ترجمہ:اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!میں تجھ سے داخل ہونے کی اور نکلنے کی


 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵