Book Name:Afwahon Se Bachiye
تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق ذمہ داران کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ تاکہ مسئلے کو حکمت کے ساتھ حل کیا جا سکے اور تنظیمی نظم و اتحاد بھی برقرار رہے۔
مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
*جوسُنی سنائی بات پر یقین کرلے وہ کسی اہم ذمّہ داری کا حقدارنہیں۔ ([1])
*کسی کوفائنل کردینا کہ تُو جھوٹاہے ،اورشرعی دلیل نہ ہوتویہ گناہ ہے۔سُنی سنائی باتوں پر اعتمادکرنے کے بجائے خاموش رہیں ۔ ([2])
*دوسروں پرالزام لگانے والوں کا جھوٹ جب ظاہر ہو تاہے تو معاشرے میں ان کا اعتمادٹوٹ جاتاہے ۔([3])
*جھوٹ بول کر، خیانت کرکے، دھوکا دے کر اپنے نگران کا اعتماد نہ توڑیں،کیونکہ ایک دفعہ اعتماد ٹُوٹ جائے تواس کا اثر شیشے کی دراڑکی طرح باقی رہتا ہے۔([4])
*جھوٹ انسان کے وقارکو نقصان پہنچاتا اورآخرت کو بربادکرتاہے۔([5])
پیارے اسلامی بھائیو! اپنی عادت بنائیں کہ کسی بھی سنی سنائی بات یا غیر تصدیق شدہ پیغام کو آگے نہ پھیلائیں، سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ /شیئر/لائک کرنے میں بھی خوب احتیاط برتیں۔ تھوڑی سی احتیاط دنیا وآخرت کی بھلائیوں کا سبب اور تھوڑی سی بے احتیاطی دنیا وآخرت کی تباہی وبربادی کا سبب بن سکتی ہے ۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
[1]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ، 10تا15 ذیقعد شریف1445ھ بمطابق 19تا24مئی2024ء
[2]... مدنی مذاکرہ، 25صفرالمظفر1443ھ بمطابق 2 ،اکتوبر2021ء
[3]... مدنی مذاکرہ، 27شوال المکرم 1443ھ بمطابق 28مئی 2022ء
[4]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ، 20 تا24صفر المظفر 1439ھ بمطابق 10تا14 نومبر 2017ء
[5]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ، 13تا18 شوّال المکرم 1438ھ بمطابق 7 تا 12 جولائی 2017