Book Name:Afwahon Se Bachiye
ہیں۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت کے بنائے ہوئے ایک سسٹم کے مطابق چل رہی ہے اور اللہ پاک کے فضل وکرم سے دن بدن ترقی اور عروج کی جانب گامزن ہے ، دعوتِ اسلامی نہ کسی نگران کی ذاتی جاگیر ہے اور نہ کسی کی ذاتی ملکیت ، بلکہ یہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم کے دین کی خدمت کے لئے قائم ایک دینی تنظیم ہے اور اس سے وابستہ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس کی مضبوطی اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں لہٰذا ان کا افواہوں پہ کان دھرنا اور دلبرداشتہ ہوکر خدمتِ دین کے کاموں سے منہ موڑ لینا شیطان کے حربوں کو کامیاب بنائے گا ۔
دعوتِ اسلامی سے متعلق افواہوں کی کونسی کونسی صورتیں ہوسکتی ہیں؟ ملاحظہ کیجئے :
تنظیم میں افواہوں کی ممکنہ صورتیں
1۔نگرانوں کے بارے میں افواہیں : مثلاً فلاں سطح کے نگران فلاں ذمہ دار یا نگران کو جان بوجھ کر آگے نہیں آنے دے رہے۔فلاں نگران کو ذمہ داری سے ہٹایا جانے والا ہے۔
2۔مالی معاملات کے بارے میں: مثلاً چندہ یا زکوٰۃ کی رقم صحیح جگہ استعمال نہیں ہو رہی۔ فلاں نگران تنظیم کے فنڈز اپنے لئے استعمال کر رہا ہے۔فلاں نگران کی تنخواہ بڑھاتے جار ہے ہیں ۔فلاں نگران کی کٹوتی نہیں ہوتی۔
3۔باہمی تعلقات کے بارے میں: مثلاً فلاں نگران اور ذمہ دار کے درمیان جھگڑا ہو گیا ہے۔ تنظیم میں دو دھڑے بن گئے ہیں۔
4۔ذاتی کردار کے بارے میں: مثلاً کسی نگران یا ذمہ دار کے اخلاق یا کردار کے بارے