Book Name:Khauf e Khuda Me Rone Ki Ahmiyat
کو ہم کیسے برداشت کریں گے؟ * محشر کے دن تلوار سے زیادہ تیزاور بال سے باریک پُلِ صراط کیسے پار کریں گے؟ * ہمارا خاتمہ ایمان پر ہوگا یا نہیں؟ اَلْغَرَض! فکرِ آخرت میں بے قرار ہو کر آنسو بہائیے اوراگرآنسو نہ بہتے ہوں تو اس بات پر آنسو بہائیے کہ ہمارے آنسو خوفِ خداسے کیوں نہیں بہتے؟
خوفِ خدا میں رونے کی عادت بنائیں
آئیے! خوفِ خدا میں آنسو بہانے کی ترغیب پر مُشْتَمِل تین فرامینِ مُصْطَفٰےسنتے ہیں:
.1ارشادفرمایا: قیامت کے دن سب آنکھیں رونے والی ہوں گی مگر تین(3) آنکھیں نہیں روئیں گی،ان میں سے ایک وہ ہوگی جو خوفِ خدا سے روئی ہوگی۔(کنزالعمال، کتاب المواعظ،۸/۳۵۶، حدیث:۴۳۳۵)
.2ارشاد فرمایا:اے لوگو!رویا کرو اور اگر نہ ہو سکے تو رونے کی کوشِش کیا کرو کیونکہ دوزخ میں دوزخی روئیں گے،یہاں تک کہ اُن کے آنسو ان کے چہروں پر ایسے بہیں گے گویا وہ نالیاں ہیں،جب آنسو ختم ہوجائیں گے تو خون بہنے لگے گااور آنکھیں زخمی ہو جائیں گی۔(شرحُ السّنۃ،۷ / ۵۶۵ ،حدیث:۴۳۱۴)
.3ایک شخص نے تاجدارِ رسالت،شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کی: یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!میں کس چیز کے ذریعے جہنم سے نجات پاسکتاہوں؟ فرمایا: اپنی آنکھوں کے آنسوؤں سے۔ عرض کی: میں اپنی آنکھوں کے آنسوؤں کے ذریعے جہنم سے نجات کیسے پاؤں گا؟ فرمایا : ان دونوں کے آنسوؤں کو اللہ پاک کے خوف سے بہاؤ کیونکہ جو آنکھ اللہ پاک