Book Name:Khauf e Khuda Me Rone Ki Ahmiyat
دن تک برقرار رہتا تھا۔آئیے!انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام کے خوفِ خدا میں رونے سے متعلق دو (2)روایتیں سنتے ہیں:
.1حضرت داؤد عَلَیْہِ السَّلَام کے بارے میں آتا ہے کہ ایک دفعہ چالیس(40)دن تک سجدے کی حالت میں روتے رہے اور اللہ پاک سے حیا کے سبب آسمان کی طرف اپنا سرنہ اٹھایا۔اتنا زیادہ رونے کی وجہ سے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے آنسوؤں سے گھاس (Grass) اُگ آئی اور آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے سرکو ڈھانپ لیا۔(حکایتیں اور نصیحتیں، ص۱۳۵ بتغیر)
.2حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَامکے بارے میں مروی ہے:کہ یہ جب نَماز کے لئے کھڑے ہوتے تو خوفِ خدا کے سبب اِس قَدَر روتےکہ ایک مِیل کے فاصِلے سے ان کے سِینے میں ہونے والی گِڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دیتی۔ (اِحیاءُ الْعُلوم، ۴/۲۲۶از نیکی کی دعوت، ص۲۷۳)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا خوفِ خدا میں رونا
انبیاءکرام علَیْہِمُ السَّلام کی طرح اللہ پاک کے نیک بندے یعنی اولیائےکرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن خوفِ خدا کے سبب کثرت سے آنسو بہاتے ہیں ۔ کئی اولیائے کرام کے بارے میں منقول ہے کہ خوفِ خدا میں کثر ت سے رونے کے سبب ان کی بینائی ختم ہو گئی،مگر انہوں نے رونا نہیں چھوڑا۔آئیے! ترغیب کے لیےخوفِ خدا میں رونے پر اولیائے کرام کے 2 واقعات سنتے ہیں:
(1)حضرت ابو بِشر صالح مُرّی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بڑے مُحَدِّث اور زبردست مُبَلِّغ