Khauf e Khuda Me Rone Ki Ahmiyat

Book Name:Khauf e Khuda Me Rone Ki Ahmiyat

کرے بلکہ رُخساروں پر بہہ جانے دے کہ وہ اِسی حالت میں ربّ تعالیٰ کی بارگاہ میں  حاضِر ہو گا۔( شعب الایمان ، باب فی الخوف من اللہ تعالی ، ۱ / ۴۹۳ ، حدیث : ۸۰۸ )

پیارے اسلامی بھائیو! خوفِ خدا میں رونے کے فضائل میں سے ایک فضیلت یہ بھی ہے کہ جو شخص خوفِ خدا میں روئے گا اس کی بخشش ہوجائے گی جیساکہ

خوفِ خدا سے رونے والا بخش دیا جائے گا

حضرت اَنَس  رضی اللہ عنہ  سے مَروی ہے کہ رسولِ اکرم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا ارشادِ خوشگوار ہے:جو شخص اللہ پاک کے خوف سے روئے،اللہ کریم اس کی بخشش فرما دے گا۔(ابنِ عدی، 5/396)

رونے کی طبّی فوائد

پىارے اسلامى بھائىو! جدید طِبّی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ رونے کے بھی کئی فائدے ہیں۔

آئیے!آنسو بہانے کے کچھ طبّی فوائد سنتے ہیں: *ماہرین کے مطابق وہ پانی جو آنسوؤں کی صورت میں آنکھوں سے نکلتا ہے ، آنکھ سے نکلنے والے دیگر پانیوں  سے مختلف ہوتا ہے۔ *تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہر شخص کو ہفتے میں کم از کم ایک بار پندرہ  (15) منٹ تک رونا چاہیے۔ *ہفتے میں ایک بارکا رونا دِماغی صلاحیتوں پر اچھا اثر ڈالتا ہے۔ *ماہرین کا کہنا ہے کہ آنسو انسانی جسم میں موجود کولیسٹرول (Cholesterol) کو کم کرتے ہیں۔ *بوجھل طبیعت میں بہنے والے آنسو ذہنی دباؤ کا خاتمہ کرتے  ہیں جس سے بلڈ پریشر(Blood pressure)، شوگر (Sugar)اور دل کے امراض (Heart diseases)