Book Name:Khauf e Khuda Me Rone Ki Ahmiyat
کے خوف سے روئے اسے جہنم کا عذاب نہیں ہوگا ۔(الترغیب و التر ھیب، 4/98،حدیث ۹، بتصرّف )
پیارے اسلامی بھائیو! قرآن عظیم اور احادیث کریمہ کے ساتھ ساتھ اکابرین ِاسلام کے اقوال میں بھی خوفِ خدا کے حصول کی نصیحتیں موجود ہیں،آئیے! خوفِ خدا میں رونے سے متعلق اکابرین کے چند اقوال بھی سنتے ہیں:
(1)حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے کو فرمایا:اے میرے بیٹے ! تم سَفْلَہ بننے سے بچنا۔ اس نے عرض کی کہ سَفْلَہ کون ہے؟فرمایا: وہ جو رب تعالیٰ سے نہیں ڈرتا۔ (شعب الایمان ، باب فی الخوف من اللہ تعالیٰ ،ج۱،ص۴۸۰،رقم الحدیث ۷۷۱)
(2)حضرت عبدُاللہ بن عَمْرْو بن عاص رضی اللہ عنہ مَا فرماتے ہیں:خوب روؤ اور اگر رونا نہ آئے تو رونے جیسی صورت ہی بنالو۔اس ذات کی قسم!جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے !اگر تم میں سے کسی شخص کو حقیقتِ حال کا علم ہوجائے تو وہ(خوفِ خدا کے سبب)اس قدر چیخیں مارے کہ اس کی آواز ختم ہوجائے اور نماز کی اتنی کثرت کرے کہ اس کی کمر جواب دے جائے۔(احیاء العلوم،۴/۴۸۰)
(3)حضرت عبدُاﷲ بن عمر رضی اللہ عنہ مَا فرماتے ہیں:اللہکریم کے خوف سے میرا ایک آنسو بہانا میرے نزدیک پہاڑ برابر سونا صدقہ کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔(احیاء العلوم،۴/۴۸۰)
(4)حضرت کعبُ الاَحبار رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اس ذاتِ پاک کی قسم جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے!میںاللہ کریم کے خوف سے روؤں یہاں تک کہ میرے