Husn e Zan Ki Barkatain

Book Name:Husn e Zan Ki Barkatain

پیارے اسلامی  بھائیو! فیضانِ سُنّت سے بیان کی گئی حکایت سے معلوم ہوا! مُسَلمان پرحُسنِ ظن کی بہت بَرکتیں ہیں،حُسنِ ظن کا مطلب ہے: اچھا گُمان رکھنا،اچھا خیال جمانا مثلاً فُلاں شخص بہت نیک ہے، میرے مرشد، اللہ پاک کے ولی ہیں،میرا نگران بہت نیکیاں کرنے والا ہے وغیرہ۔

حُسنِ ظن کی برکتیں

 پیارے اسلامی  بھائیو! مسافرخانے کے مالک نے ڈاکوؤں کی جماعت سے حُسنِ ظن رکھا، اُن کی خوب خدمت کی اور اُن کا جوٹھا کھانا بطورِ تَبَرُّک اپنے معذور بچے کو کھلایا اوران کا جوٹھا پانی اپنے معذور بچے کے بدن پر مَلاتو اللہ پاک نے حُسنِ ظن کی برکت سے اُس معذور بچّے  کو شفا عطا فرمادی۔یہ حُسنِ ظن ہی کی برکت تھی کہ ڈاکوؤں کا گروہ بھی توبہ کر کے نیکی کے راستے پر چل پڑا اورثابت قدم رہا۔کاش!ہمیں بھی ہر نیک مسلمان سے حُسنِ ظن رکھنا نصیب ہو جائے ۔کاش!ہمیں بھی اپنے دینی اُستاد سے ،اپنے امام صاحب سے، اپنے نگران سے  حُسنِ ظن رکھنا نصیب ہو جائے۔ اٰمین

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی  بھائیو! چُونکہ ہمیں یہ نہیں معلوم  کہ کون شَخْص اللہ پاک کا ولی اوراس كا مُقرَّب  بنده ہے، اس لیے ہمیں ہر ایک مُسَلمان بھائی کے جُوٹھے کی قدر کرنی چاہیے۔ مگر افسوس! ہمارے مُعاشَرےمیں رائج ہوجانے والی دیگر کئی خلافِ شرع رَسْموں کی طرح بچے ہوئے کھانے ومشروبات کو ضائع کرنے کا رُجحان بڑھنے کے ساتھ ساتھ مَعَاذَ اللہ فیشن بنتا چلا جارہا ہے۔ ہرطرف کھانے کی بے حُرمتی کے دِلسوز نَظّارے ہیں،گھریلو فنکشنز