Book Name:Husn e Zan Ki Barkatain
سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سُنّت ہے۔*مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد3 صَفْحَہ459پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے:سلام کرتے وَقت دل میں یہ نِیَّت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اُس کا مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں اُن میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں۔(بہار شریعت ،۳/۴۵۹،حصہ ۱۶ ملخصا)*دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے۔*سلام میں پہل کرنا سنّت ہے۔*سلام میں پہل کرنے والا اللہ کریم کامُقَرَّب ہے۔*سلام میں پہل کرنے والا تکبُّر سے بھی بَری ہے،جیسا ہماری شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ باصفا ہے:پہلے سلام کہنے والا تکبُّر سے بَری ہے۔(شعب الایمان، ۶/۴۳۳، حدیث:۸۷۸۶)
) اعلان (
سلام کرنے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
)1(شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ