Husn e Zan Ki Barkatain

Book Name:Husn e Zan Ki Barkatain

بارے میں قرآنی آیات اور احادیث طیبہ سنیں اورحسن ظن کے فوائد اور بد گمانی کے نقصانات کے بارے میں سنا ان سب کو دیکھتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے بارے میں ہمیشہ اچھا گمان رکھیں اور بدگمانی سے بچیں ۔

نیک عمل نمبر 52

پیارے اسلامی بھائیو! 72نیک اعمال پرعمل کرنےوالوں سےاَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بہت خوش ہوتےاور اُنہیں دُعاؤں سےنوازتے ہیں۔انہی نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر52 ہے:کیاآج آپ نے زبان کو گناہوں (یعنی الزام تراشی، دل آزاری، گالی گلوچ وغیرہ) سے بچایا؟

یہ ایسا نیک عمل ہے کہ اس پر عمل کرنے کی برکت سے ہم اپنی زبان کو بہت سے گناہوں سے بچانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں یاد رکھئے ! زبان ٹھیک رکھنا، جھوٹ غیبت، چغلی، گالی گلوچ سے اِسے بچانا بڑا اہم ہے کیونکہ اللہ پاک نے بھی زبان سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ زبان کی حفاظت تمام بھلائیوں  کی اصل ہے ، لہذا ہمیں اس نیک عمل پر عمل کرتے ہوئے زبان کی حفاظت کرنی چاہیے ۔اللہ پاک ہمیں 72 نیک اعمال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

سلام کرنے کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شَیْخِ طریقت،امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے”101 مَدَنی پھول“سے سلام کرنے کی سُنّتیں اور آداب سُنتے ہیں:*مسلمان