Book Name:Dam Dam Dastgeer
شریف میں نظر آئے تو اس کے ساتھ دِل لگا لو...!! بندہ اللہ والا ہو، عبادت گزار ہو، اِخْلاص والا ہو، اپنی جان کو اس کے ساتھ مانُوس کر لو...!!
یہ ایک حکم ہوا، اس کے ساتھ اللہ پاک نے ایک اور حکم دیا، فرمایا:
وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰكَ عَنْهُمْۚ-تُرِیْدُ زِیْنَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ-
(پارہ:15، سورۂ کہف:28)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :اور تیری آنکھیں دنیوی زندگی کی زینت چاہتے ہوئے انہیں چھوڑ کر اوروں پر نہ پڑیں۔
یعنی کچھ بھی ہو جائے، اپنی نگاہیں ہر گز ہرگز اِن اللہ والوں سے مت ہٹاؤ! ہر وقت اپنی نگاہیں انہی کی طرف لگا کر رکھا کرو...!!
تُرِیْدُ زِیْنَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَاۚ-
(پارہ:15، سورۂ کہف:28)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :دُنیوی زندگی کی زینت چاہتے ہوئے۔
یہاں ایک نفسیاتی مسئلے کو ذِکْر کیا گیا، ہم جیسے نکموں کی عادَت ہوتی ہے *اُونچی کوٹھی دیکھ لی، نگاہیں اس طرف اُٹھ جاتی ہیں *امیر کبیر دیکھ لیا، نگاہیں اُس کی طرف اُٹھ جاتی ہیں *بڑی گاڑی سٹرک سے گزر جائے، نگاہیں اُس طرف اُٹھ جاتی ہیں *کسی کے ہاتھ میں مہنگا موبائِل دیکھ لیں، نگاہیں اُس طرف اُٹھ جاتی ہیں *اُونچے مَنْصَبْ والے کو دیکھ لیا، لَلْچائی نظریں اُس طرف اُٹھ جاتی ہیں۔ اللہ پاک نے فرمایا: تمہاری حالت یہ ہے کہ دُنیا کی زِینت کا اِرادہ کرتے ہو، اپنی نگاہیں ظاہِری مال و دولت وغیرہ کی طرف نہ لگاؤ! اپنی نظریں اَہْلُ اللہ کی طرف لگا دو...!!
اللہ اللہ کئے جانے سے اللہ نہ ملے
اللہ والے ہیں جو اللہ سے ملا دیتے ہیں