Book Name:Mout Ki Yaad Kay Fawaid

نہیں ، وہ بزرگ بات بھی بہت کم کرتے تھے ،  ہاتھ ملاتے ہی میرے دِل میں خیال آیا کہ پوچھوں : آپ اتنے کمزور کیوں ہیں ؟ وہ بزرگ روشن ضمیر تھے ، ابھی میں نے دِل ہی میں سوچا تھا ، میرے پوچھنے سے پہلے ہی انہوں نے فرمایا : ایک دِن میں اپنے ایک دوست کے ساتھ قبرستان سے گزرا ، ہم تھوڑی دیر کے لئے ایک قبر کے پاس بیٹھ گئے ، اس دوران اتفاقاً کوئی ایسی بات ہوئی کہ میں قہقہہ لگا کر ہنس پڑا ، اسی وَقْت قبر سے آواز آئی : اے غافِل ! جس کو ایسا مَقام در پیش ہو ، اُسے ہنسی سے کیا کام... ؟ جونہی یہ آواز سُنی ، میں وہاں سے اُٹھ کھڑا ہوا ، دوست جو میرے ساتھ تھا ، اسے میں نے اَلْوِدَاع کہا اور خود مسجد میں آ کر بیٹھ گیا ، مجھ پر ہیبت طاری تھی ، میں قبرستان میں ہنسا ، مجھ پر غفلت آئی ، مجھے اس پر ندامت ہو رہی تھی ، وہ دِن تھا اور آج کا دِن ہے ، 40 سال ہو گئے میں نے اسی شرم کے مارے آج تک آسمان کی طرف نگاہ نہیں اُٹھائی ، میں شرمندہ ہوں کہ قِیامت کے روز اللہ پاک کے حُضُور کس مُنْہ سے جاؤں گا۔( [1] )

کب گناہوں سے کَنارا میں کروں گا یَاربّ !    نیک کب  اے  مِرے   اللہ !  بنوں  گا  یَا ربّ !

آج بنتا ہوں مُعزَّز جو کھلے حشر میں عیب    آہ ! رُسوائی کی آفت میں پھنسوں گا یَاربّ !

کب گناہوں کے مَرض سے میں شِفا پائوں گا     کب میں بیمار ، مدینے کا بنوں گا یَاربّ ! ( [2] )

خواجہ مُعِیْنُ الدِّیْن چشتی اجمیری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے مزید فرمایا : ایک مرتبہ میں اپنے پِیر و مُرشِد خواجہ عثمان ہَرْوَنی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ساتھ سَیْوِسْتَان گیا ، وہاں ہم شیخ صَدْرُ الدِّیْن محمد اَحْمد سَیْوِسْتَانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے پاس پہنچے ، آپ ایک جھونپڑی ( Cottage ) میں رہتے تھے ، اللہ پاک کی یاد میں ہر وَقْت مشغول رہتے ، جو کوئی ان کے پاس حاضِر ہوتا ، خالی ہاتھ نہ لوٹتا ، شیخ احمد


 

 



[1]...ہشت بہشت ، دلیل العارفین ، صفحہ : 14 -15 بتغیر قلیل ۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 84۔