Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika

اور بندے کے درمیان حِجَاب ( یعنی رُکاوٹ یا پردہ ) صِرْف دِل کی گندگی کا ہے ، اگر یہ حِجَاب اُٹھ جائے ( یعنی دِل پاک ہو جائے  ) تو بندے کو اللہ پاک کا قُرْب نصیب ہو جاتا ہے۔ ( [1] )

پاک ہووَیں تَے پاک مِلے ، بِنْ پاکَوْں پَاک نئیں مِلدا

سارے جِسْم دے دَھْوَنْ نالَوْں تُوں دَھو لے ٹکڑا دِل دا

وضاحت : اللہ پاک ہے ، پاک لوگوں کو ہی اپنے قُرْب سے نوازتا ہے ، ظاہِری پاکیزگی کی نسبت دِل کی پاکیزگی پر زیادہ توَجُّہ کرو ! تاکہ تمہیں اللہ پاک کا قُرْب حاصِل ہو جائے۔

دِل بادشاہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! دِل ہمارا سب سے قیمتی ( Precious ) عضو ہے ، عِلْم ، عَمَل ، اَخْلاق ، کردار ، عقل و دانائی ، عزّت و بزرگی ، اس سب کا تعلق دِل ہی کے ساتھ ہے ، سائنس دانوں ( Scientists ) کے نزدیک ہمارے جسم کو ہمارا دماغ کمانڈ ( Command ) کرتا ہے ، ہم نے اپنی انگلی کو ذرا سِی بھی حرکت ( Movement ) دینی ہو تو اس کے لئے دماغ انگلی کو حکم دیتا ہے ، تو ہی انگلی حرکت کرتی ہے ، اگر دماغ اَحْکام دینا چھوڑ دے تو ہمارا پُورا جسم مفلوج ( Paralyze ) ہو کر رہ جائے  ایسے ہی روحانی اعتبار سے ہمارے پُورے جسم کی کمانڈ ( Command ) ہمارے دِل کے پاس ہے ، ہمارا دِل جو ہمیں حکم دیتا ہے ، ہم وہی کرتے ہیں ، جیسی ہمارے دِل کی حالت ( Condition ) ہوتی ہے ، ویسی ہی ہماری عادات ، اخلاق ، کردار ہوتا ہے ، دِل اُجلااُجْلا چمکدار ہو تو ہم نیک بنتے ہیں ، نیک رہتے ہیں ، دِل کی چمک دمک ہمارے اعضا میں ، ہماری عادات و کردار میں دکھائی دیتی


 

 



[1]...ہشت بہشت، اسرا رالاولیاء، صفحہ:30 بتغیر قلیل۔