Book Name:Dil Ka Zang Door Karne Ka Tarika

اللہ پاک کی نظر کا مقام ہے * دِل کی پاکیزگی کامیابی ( Success ) کا ذریعہ ہے * اس کی بدولت ہی اللہ پاک کی معرفت نصیب ہوتی ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم دِل کی صَفَائی ستھرائی پر بھرپُور تَوَجُّہ دیں ، دِل کو گُنَاہوں کے مَیْل سے بچائیں ، باطنی گُنَاہوں سے دِل پاک کریں ، بغض و کینہ ، بدگمانی ، محبّتِ دُنیا ، محبّتِ مال ، غرور ، تکبر ، حَسَد وغیرہ ایسی غلاظتوں سے دِل کو محفوظ رکھیں۔ اللہ پاک ہمیں دِل کی پاکیزگی نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔

زِندگی زِندہ دِلی کا نام ہے                  مردہ دِل کیا خاک جیاکرتے ہیں

دِل کی سختی کے چند اسباب

اے عاشقانِ رسول ! دِل سخت ہونے اور اس پر میل چڑھنے کے بہت اسباب ( Reasons ) ہیں :  مثلاً * فُضُول کلامی ( یعنی بِلا ضرورت بولتے چلے جانے ) سے دِل سخت ہوتا ہے۔پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : ذِکْرُ اللہ کے عِلاوہ زیادہ کلام نہ کرو ! بےشک زیادہ باتیں کرنادِل کو سخت کر دیتا ہے۔ ( [1] ) * یونہی زیادہ ہنسنے سے دِل سخت ہوتا ہے ، حدیث شریف میں ہے : اِنَّ کَثْرَۃَ الضَّحَکِ تُمِیْتُ الْقَلْبَ بےشک زیادہ ہنسنا دِل کو مردہ ( Dead ) کر دیتا ہے ( [2] ) * ایسے ہی زیادہ کھانا ، بالخصوص حرام حلال کی پروا کئے بغیر کھاتے چلے جانا دِل کو مردہ کر دیتا ہے * اور دِل کو سب سے زیادہ نقصان دینے والی چیز گُنَاہ ہے۔ گُنَاہ چھوٹا ہو یا بڑا دِل پر بُرا اَثَر ( Bad Effect ) ڈالتا ہے ،  اللہ پاک


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الزہد،باب ما جاء فی حفظ اللسان، صفحہ:573، حدیث:2411۔

[2]...ابنِ ماجہ،کتاب الزہد،باب الحزن و البکاء،صفحہ:681،صفحہ:4193۔