Book Name:Shan e Iman e Siddique

کی قمیص ان کے پاؤں سے بھی نیچے تھی کہ چلنے میں گھسٹ رہی تھی۔صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  نے پوچھا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم ! آپ نے اس کی تعبیر کیا کی ؟ فرمایا : دِین۔ ( [1] )  

یعنی وہ لوگ جن کی قمیص سینے تک تھی ، وہ کمزور ایمان والے تھے ، جن کی قمیص ناف تک تھی ، وہ قدرے مضبوط ایمان والے ، جن کی قمیص گھٹنوں تک تھی ، وہ مزید کامِل ایمان والے ، جن کی آدھی پنڈلی تک تھی ، ان کا ایمان پہلوں سے زیادہ مضبوط اور ان دکھائے جانے والے لوگوں میں سب سے مضبوط  ( Strong ) اور کامِل و اکمل ایمان والے حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ تھے کہ ان کی قمیص قدموں کے نیچے تک گھسٹ رہی تھی۔

سُبْحٰنَ اللہ ! اس خواب اور نبوی تعبیر سے معلوم ہوا کہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ نہایت ہی کامِلُ الایمان اور مضبوط دین والے ہیں۔    

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ کامِلُ الایمان اور مضبوط دِین والی شخصیت یعنی حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ اپنے پیشوا اور امام یعنی حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کے متعلق کیا فرماتے ہیں ؟ سنیئے ! روایات میں ہے : مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عنہ نے فرمایا : لَوْ وُزِنَ اِیْمَانُ اَبِی بَکْرٍ بِاِیْمَانِ اَہْلِ الْاَرْضِ لَرَجَحَ بِہِمْ یعنی اگر ابو بکر کا ایمان تمام زمین والوں کے ایمان کے ساتھ تولا جائے تو ابو بکر کا ایمان سب زمین والوں کے ایمان سے بڑھ جائے گاپھر فرمایا : وَدِتُّ اَنِّی شَعْرَۃٌ فِیْ صَدْرِ اَبِیْ بَکْرٍ میری خواہش ( Wish )  ہے کہ کاش ! میں ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کے سینے کا ایک بال ہوتا۔ ( [2] )  

اَللہُ اَکْبَر ! اے عاشقانِ رسول ! ایمانِ ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کی شان دیکھئے ! اُمّت میں


 

 



[1]... بخاری ، کتاب بدء الایمان ، باب  تفاضل اہل الايمان فی الاعمال ، صفحہ : 76 ، حدیث : 23۔

[2]... اِتِّحَافُ الخِیَرہ للبوصیری ، کتابُ المناقب ، فضائل ابی بکر ، جلد : 9 ، صفحہ : 198 ، حدیث : 8805 ۔