Book Name:Shan e Iman e Siddique

نے تو آج ہی سُنا ہو کہ یہ بھی کوئی کام ہے۔

جی ہاں ! پیارے اسلامی بھائیو ! یہ بھی ایک کام ہے بلکہ اہم ترین کام ( Most Important Task )  ہے ، ہم مؤمن ہیں ، ایمان ہمارا سرمایۂ حیات ہے ، اس ایمان کی ترقی ، ایمانی کیفیات کی ترقی کی بھی ہم نے ہی فِکْر کرنی ہے۔

اِیْمَان کے تقاضوں پر عَمَل کیجئے !

ایمان کے کئی ایک شعبےہوتے ہیں ، جو احادیث میں بیان ہوئے ہیں ، مُحَدِّثینِ کرام نے ایمان کے شعبہ جات کے متعلق پُوری پُوری کتابیں لکھی ہیں ، یہ شعبہ جات اصل میں ایمان کے تقاضے ہیں ، ان پر مضبوطی سے عَمَل پیرا ہونے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ مثلاً ؛ * اللہ پاک کی محبّت ایمان کا ایک شعبہ ہے * خوفِ خُدا ایمان کا شعبہ ہے * عشقِ مصطفےٰ ایمان کا ایک شعبہ ہے * نماز پڑھنا ایمان کا ایک شعبہ ہے ، ہم نمازوں کی پابندی اختیار کریں * روزے رکھنا ایمان کا شعبہ ہے ، روزے رکھیں ، ایمان مضبوط ہو گا * حج کرنا * زکوٰۃ دینا * دِین کی خدمت کرنا * شکر کرنا * زبان کو گناہوں سے بچانا * حیا اپنانا * گناہ چھوڑنایہ سب ایمان کے شعبے ہیں ، ان پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے ، کاش ! ہم ایمان کے ان شعبوں پر مضبوطی سے عمَل کرنے والے بن جائیں ، جیسے کاروبار کا ، آمدن خرچ ( Income & Expense )  وغیرہ کا گراف بناتے ہیں ، ایسے ان کا بھی ایک گراف بناناچاہئے ، مثلاً * دِن میں 5 نمازیں پڑھنا تو فرض ہے ، یہ تو پڑھنی ہی پڑھنی ہیں * اس کے ساتھ نوافِل کا ہم گراف بنا لیں ، مثال کے طور پر اس ماہ 5 نمازوں کے ساتھ ساتھ روزانہ 10 نوافِل پڑھوں گا ، پھر اگلے ماہ میں 10 کی جگہ 20 نوافِل ، پھر تیسرے ماہ 30 نوافِل * یونہی روزوں کا بھی گراف ( Graph )   بن سکتا ہے * تلاوتِ قرآن کا