Book Name:Shan e Iman e Siddique

ایمانِ صِدِّیق کے کمال کا ایک راز

پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ  کو ایسا کامِل ایمان نصیب ہونا یقیناً اللہ پاک کی عنایت اور اسی کی عطا سے ہے ، البتہ یہ دُنیا دارُ الْاَسباب ہے ، یقیناً آپ رَضِیَ اللہُ عنہ کے کمالِ ایمان کا کوئی ظاہِری سبب ( Apparent Reason )  بھی ہو گا ، وہ کیا ہے ؟ عُلَما فرماتے ہیں : حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ  روزانہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوتے ، روز ایک ہی سُوال پوچھتے : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ایمان کسے کہتے ہیں ؟ سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ایمان کا ایک درجہ بیان فرماتے حضرت صِدِّیقِ اکبر اس درجہ پر عَمَل کرتے اور اگلے دِن آ کر پھر وہی پوچھتے : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! ایمان کسے کہتے ہیں ؟ حُضُورِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ایمان کا اگلا درجہ بیان فرما دیتے  یُوں حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ روزانہ ایمان کا ایک نیا درجہ سیکھتے اور ایک ہی دِن میں اس پر عَمَل پیرا ہو کر اگلے دِن نیا سبق لیتے ،  یُوں کرتے رہے ، روزانہ پوچھتے رہے ، ایمان کا ایک ایک درجہ طَے کرتے گئے ، یہاں تک کہ ایمان کے بلند ترین درجے ( Highest Level )  پر پہنچ گئے۔ ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! لگن دیکھئے ! شوق و ذوق دیکھئے ! حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عنہ روزانہ پوچھتے : یارسولَ اللہ ! ایمان کیا ہے ؟ اور جو جواب ملتا اس پر ایک ہی دِن میں عمل کر کے ، ایمان کا وہ درجہ طَے کر  کےاگلے دِن پھر حاضِر ہو جاتے۔

سُبْحٰنَ اللہ ! اللہ پاک ہمیں بھی ایسی لگن ، ایسا جذبہ ، ایسا شوق نصیب فرمائے ، ورنہ ہمارا تو عجیب ہی حال ہے * کاروبار کے متعلق ضرور سوچا جاتا ہے * مال کے متعلق حِساب کتاب


 

 



[1]... سبع سنابل مترجم ، صفحہ : 68 بتغیر قلیل ۔