Book Name:Reham Dili Kesay Mili

نجات پا جاؤ...!!

ایمان اُس کا بچ گیا شیطان سے ، جو تیرے ہے سلسلے میں آ گیا بغداد والے مرشد ( [1] )

اللہ پاک حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پر کروڑوں رحمتوں کا نزول فرمائے۔ کاش! ہم آپ کے کامِل مرید بن جائیں۔

 ( 3 ) : جمادات پر بھی رحمت

خیر! امام شعرانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے مدنی پھول دیا : کوئی اپنے آپ کے بارے میں جتنا رحم دِل ہے ، ہم اس سے بڑھ کر اس پر رحم دِل ہو جائیں ، یہ وراثتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہے۔ ہمیں کوشش ( Effort )  کرنی چاہئے کہ ہم رحم دِل بنیں ، انسانوں پر بھی رحم کریں ، جانوروں ، پرندوں ، چیونٹیوں پر رحم کریں بلکہ امام شَعْرانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت علی خوّاص رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے تو یہاں تک فرمایا کہ رحمتِ عامّہ  ( Common Mercy ) کی شرائط میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی جمادات  ( یعنی بےجان چیزوں )  کے ساتھ بھی ایسے ہی رحم دِلی سے پیش آئے ، جیسے زِندہ چیزوں کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ ( [2] )   

دیکھئے! ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں ، آپ انسانوں کے لئے رحمت ، جانوروں کے لئے بھی رحمت ، درختوں کے لئے بھی رحمت اور الحمد للہ! ہمارے پیارے نبی ، رحمتوں والے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جمادات  ( یعنی بےجان چیزوں )  کے لئے بھی سراپا رحمت ہیں۔   

اُسْتُنِ حنَّانَہ کا واقعہ بڑا مشہور ہے۔ بخاری شریف میں روایت موجود ہے ، مسجدِ نبوی


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 546۔

[2]...لواقح الانوار القدسیہ ، العہد السابع و السبعون بعد المائۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 573۔