Book Name:Reham Dili Kesay Mili

کے سر پر ہاتھ رکھنا ، غریبوں کی مدد کرنا ، بےسہاروں کا سہارا بننا بھی رحم دِلی پیدا کرتا ہے۔ اگر ہم دِل پر بوجھ ڈال کر ، نفسِ اَمَّارہ کو دبا کر شفقت و رحم دِلی کا مُظَاہَرہ کرنے لگ جائیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! آہستہ آہستہ دِل میں رحم دِلی کے جذبات بیٹھتے چلے جائیں گے اور رَبِّ کریم نے چاہا تو رحم دِلی ہماری طبیعت کا حِصَّہ بن جائے گی۔

 * دِل کی سختی ، رحم دِلی کے جذبات کا نہ ہونا ، اس کا ایک اَہَم سبب بُری صحبت بھی ہے۔ بُرے اور ظالِم طبیعت لوگوں کے پاس بیٹھیں گے تو دِل سخت ہو گا ، لہٰذا نیک ، نرم دِل ، رحم دِل لوگوں کی صحبت اپنائیں  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! رحم دِلی کی نعمت مل جائے گی۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال

پیارے اسلامی بھائیو! اس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا دِینی ماحول اللہ پاک کی بڑی نعمت ہے ، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی نیک ، نمازی بنانے والی ، دُنیا بھر میں سنتوں کا ڈنکا بجانے والی دینی تحریک ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکریم! دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : نیک اَعْمَال بھی ہے۔ یہ مختصر سا رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب کیجئے اور چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ ( www.dawateislami.net )  سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے بلکہ مزید آسانی چاہتے ہوں تو اپنے موبائل میں Naik Amal ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں ، ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اوراس کے مُطَابق زِندگی