Book Name:Reham Dili Kesay Mili

رحم دِلی کیسے ملے... ؟

ہمیں رحم دِلی کیسے ملے گی ؟  اس کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے! * سب سے پہلے تو گُنَاہ چھوڑ دیں ، سچّی پکّی توبہ کر لیں۔ کیونکہ گُنَاہ کرنے سے دِل سخت ہوتا ہے ، رحم دِلی کے جذبات دِل سے نکلتے ہیں * نیک اَعْمَال کَثْرت سے کیا کریں کہ نیکیوں کی برکت سے دِل صاف ہوتا ہے ، دِل میں نرمی آتی ہے۔ بالخصوص قرآنِ کریم کی تِلاوت کریں ، نمازیں پڑھا کریں ، درودِ پاک کی کَثْرت کریں ، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِل نرم ہو گا * ذِکْر اَذْکار کی برکات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اللہ پاک کے جس نامِ پاک کا ذِکْر کثرت سے کیا جائے ، اس نامِ پاک کے اَثْرات طبیعت پر ہونے لگتے ہیں۔ لہٰذا اللہ پاک کے نامِ پاک یارَحْمٰنُ ، یَارَحِیْمُ کا ذِکْر کثرت سے کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِل میں رحم اور شفقت کے جذبات بڑھیں گے * اسی طرح درودِ پاک کی برکات میں سے بھی ہے کہ جو بندہ کَثْرت سے درودِ پاک پڑھتا ہے ، اسے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی صِفَات کا فیضان ملنے لگتا ہے۔ لہٰذا درودِ پاک کی کَثْرت کیجئے!   اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! رحمتِ دوجہاں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی رحمت و شفقت کا فیضان ملے گا  * قبر و آخرت کو بھول جانا دِل کی سختی کا بڑا اور اَہَم سبب ہے۔ لہٰذا رحم دِلی کی نعمت پانے کے لئے قبر و آخرت کو یاد کیجئے! قبرستان جانے کا معمول بنائیں ، اَہْلِ قبرستان کے لئے فاتحہ شریف بھی پڑھیں ، ایصالِ ثواب بھی کریں ، پھر کچھ دیر بیٹھ کر قبر ، اس کی ہولناکیاں ، قبر کا اندھیرا ، تنہائی ، وحشت ، پھر روزِ قیامت قبر سے اُٹھنا ، بارگاہِ اِلٰہی میں پیش ہونا وغیرہ ، ان سب معاملات کے متعلق غور کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِل نرم ہو گا اور رحم دِلی نصیب ہو گی * اسی طرح یتیموں