Book Name:Fazail e Hasnain e Karimain
( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کاپَروردگارہے۔ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول ( بیرون ملک ) ، 4اگست 2022ء
( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3 ) : فکرمدینہ : 5منٹ ، کل دورانیہ15منٹ
ناخن کاٹنے کی بقیہ سنّتیں اور آداب :
* پاؤں کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤں کی چھنگلیا ( یعنی چھوٹی انگلی ) سے شُروع کر کے تر تیب وار انگو ٹھے سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شُروع کر کے چھنگلیا سَمیت ناخُن کاٹ لیجئے۔ ( اَیضاً ) * جَنابت کی حالت ( یعنی غُسل فَرْض ہونے کی صورت ) میں ناخُن کاٹنامکروہ ہے۔ ( عالَمگیری ، ۵/۳۵۸ ) * دانت سے ناخُن کاٹنا مکروہ ہے اور اس سے بَرْص یعنی کوڑھ کے مَرَض کا اندیشہ ہے۔ ( اَیضاً ) * ناخُن کاٹنے کے بعد ان کو دَفن کر دیجئے اور اگر ان کو پھینک دیں تو بھی حَرَج نہیں ۔ ( اَیضاً )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* کسی قوم سے خطرے کے وقت کی دعا
دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کےحلقوں میں اس بار شیڈول کےمطابق ” کسی قوم سے خطرے کے وقت کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے :
اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِی نُحُوْرِہِمْ وَ نَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرُوْرِہِمْ ( ابو داود ، ۲/۱۲۷ ، حدیث : ۱۵۳۷ )
ترجمہ : اےاللہ ! ہم تجھے دشمنوں کے مقابل کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سےتیری پناہ چاہتے ہیں۔
( مدنی پنج سورہ ، ص ۲۲۰ )